Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بھارت کا مسلمان ہوں

Poetry - سُخن ریزے , / Sunday, January 18th, 2026

rki.news

(1)
ہوتا رہا صدیوں سے میں اس ملک پر قربان
بھارت کا مسلمان ہوں بھارت کا مسلمان

(2)
ہر رنگ میں ہر روپ میں شامل میں رہا ہوں
اس ملک کی عظمت کیلۓ اب بھی کھڑا ہوں
آزادی کے افسانے کا میں ہی رہا عنوان
(3)

وہ رات اندھیری ہو کہ ہو صبح سنہری
ہو دکھ کا اندھیرا کہ گرے ظلم کی بجلی
اے میرے وطن تیرے لۓ وقف ہے یہ جان

(4)
پابندِ سلاسل بھی رہا تیری ہی خاطر
گم کردہ منازل بھی رہا تیری ہی خاطر
ہر حال میں گاتا ہی رہا میں ترا گن گان
(5)

اغیار کے آگے نہ جھکا میرا کبھی سر
سر کاٹ کے دشمن کا رکھا تیرے قدم پر
اٹھتا رہا ہر وقت یہاں اک نیا طوفان

(6)

آزادی میں جوہر نے بہت کام کیا ہے
احمد نے شہادت کا یہیں جام پیا ہے
اشفاق نے اس ملک پر خود کو کیا قربان
(7)

جو ملک پہ قرباں ہوۓ آباد رہیں گے
آزادی کے متوالے سدا یاد رہیں گے
سر اپنا کٹاتے رہے ہنس ہنس کے ہر اک آن
(8)

حسرت ہوں کہ محمود بھی جیلوں میں رہے ہیں
جھنڈے کو ثریا نے ہی یہ روپ دیۓ ہیں
ہرگز نہ مٹی ہے نہ مٹے گی میری پہچان
(9)

غدّارِ وطن کہتے ہیں اب مجھکو ہی غدّار
ہر گام پر دکھلاتے ہیں ترشول اور تلوار
افسوس یہاں ہوتا ہے اب اُن کا ہی سمّان

(10)
اے میرے وطن آ تجھے آنکھوں میں بسالوں
اے میرے وطن آ تجھے سینے سے لگا لوں
ہر حال میں تو ہی تو ہے تسکینِ دل و جان
(11)

گھر لوٹ کے ہم سب کا وہ بننے لگے ہشیار
افسوس وہی کہتے ہیں اِس قوم کو غدّار
جو بھول نہیں سکتے ہیں قربانٸ عثمان

(12)
جلیان کا منظر بھی ہماری ہے نظر میں
جانبازِ وطن لٹ گۓ اس راہ گزر میں
سر اتنے چڑھے دار پہ گھر ہوگۓ ویران
(13)

ہیں دفن محمد علی جوہر بھی یہیں پر
آزاد ہیں سوۓ اسی بھارت کی زمیں پر
سویا ہے اسی ملک میں ٹیپو سا بھی سلطان
(14)
احکم یونہی آزادی نہیں ہو گٸ حاصل
خوں ویر حمید اور ہے عٹمان کا شامل
نادان بھُلا بھیٹے ہیں اُن ویروں کا احسان

* احکم غازیپوری*
نواپورہ، یوسف پور محمد، غازی پور ( یو _ پی ) انڈیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International