Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بیدار بخت زماں قاسمی کے دو شعری مجموعے ” آنکھ جلتی رہی” اور ” زماں کا رنگ” کی رونمائی پر نیک خواہشات

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Sunday, May 18th, 2025

rki.news

ورٹ : احمد وکیل علیمی، دوردرشن کولکاتا
ذہین آدمی ہی ادب کا راہ روبنتا ہے۔ اس میں دورائے نہیں کہ زماں قاسمی نے سائنس کا طالب علم کی حیثیت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کولکاتا یونیورسٹی سے ایم۔ اے (اردو) کی سند لی اور اردو ادب کی خدمت کرتے ہوئے اپنی پہلی کتاب” ریت اُڑتی رہی”(غزلیں ) کی دستک سے ادب میں باقاعدہ اپنی شناخت درج کرائی۔
دوسری کتاب ” عکس و نقش” (ادبی، تاثراتی، تنقیدی ،تحقیقی اور معلوماتی مضامین کا مجموعہ 2009), تیسری کتاب” شکر اللہ کا” (سفر نامہ حج بیت ا للہ 2010) ، چوتھی کتاب ” عکس درعکس”(معلوماتی، تاثراتی، تحقیقی، تنقیدی مضامین کا انتخاب 2012) کے توسط سے ادبی عطس کی جستجو میں محویت کسی رکاوٹ اور بندش کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں ۔وہ تو یقین اور
پرُاز اشتیاق کے راہ رو ہیں۔ اس لیے زماں کہتے ہیں
سنگِ گراں بھی راہ سے ہٹ جائے گا زماں
پنجہ بُرے دنوں سے لڑانا تو سیکھے
ان کی تازہ کتابیں” آنکھ جلتی رہی” (غزلیں)اور ” زماں کا رنگ” (نظمیں) کی رونمائی قرطاس و قلم، کانکی نارہ کے زیرِ اہتمام 18/ مئی 2025 کو ہوئی۔
شعری مجموعوں کے علاوہ زماں صاحب نے نثری کتابیں لکھ کر ایک طرح کا تحقیقی کام کرکے ” کل” کے بزرگوں اور اسلاف کو ” آج” کے اربابِ قلم تک پہنچانے کا قابلِ قدر ادبی اور سماجی فریضہ انجام دیا ہے۔ زماں قاسمی صاحب کو ان کی تازہ کتابوں پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے معروف شاعر و ادیب حاجی قمر پیامی کا یہ مصرعہ درج کر نا درست ہوگا کہ
” جب بھی اُلٹوگے ورق پاؤگے زندہ مجھ کو”
زماں قاسمی شمالی 24 پرگنہ ، کانکی نارہ میں 4 مئی 1948 کو پیدا ہوئے۔ مندرجہ ذیل قطعات کے حوالے سے اظہارِ عقیدت کرنے کا شرف حاصل کررہا ہوں کہ
قلم چلتا، آنکھ ان کی جلتی رہی ہے
مشاغِل میں یوں عمر ڈھلتی رہی ہے
سدا سے ادب کے رہے راہ پیما
سفر میں بھلے ریت اُڑتی رہی ہے (آنکھ جلتی رہی کے حوالے سے)
عزم بالجزم پر ہی یقیں ہے
مجھ کو رنگِ زماں کا علیمی
حاسدانِ زماں بھی ہیں قائل
اُن کے طرزِ بیاں کا علیمی
( زماں کا رنگ کے حوالے سے)
دعا ہے کہ پروردگار زماں قاسمی صاحب کو تندرستی اور سلامتی عطا کرے۔آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International