Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بین الاقوامی کتاب میلہ اسلام آباد

Articles , Snippets , / Sunday, April 27th, 2025

rki.news

تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
جس طرح اچھی اور متوازن خوراک جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بالکل ویسے ہی انسانی روح کی ہریالی کے لیے میلے ٹھیلے، رونق میلے،میل ملاقاتیں، خوشیوں کی گھاتیں اشد ضروری ہیں. اور انسانی معاشرت اور تہذیب کا وقار بھی اسی وقت پنپتا ہے جب جسم اور روح دونوں ہم آہنگ ہوں، دونوں صحت مند ہوں، دونوں کی آپس میں صلح صفائی ہو، عدم توازن کی صورت میں جسم اور روح آپسی تکرار اور کھچ کھرابے میں ایک ایسے میاں بیوی کے جنگ و جدل کا منظر نامہ پیش کرتے ہیں جو نہ خود ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کو جینے دیتے ہیں اور نتیجہ نااہل، نکمی اور نافرمان اولاد کی شکل میں سامنے آ تا ہے، بچوں، بڑوں اور بوڑھوں حتیٰ کہ پرندوں چرندوں کو بھی امن امان کے ساے میں رہنا ہی اچھا لگتا ہے.
تو وہ لوگ جو اس دنیا کو جاے امن، جاے پناہ اور جاے علوم و فنون اور جاے شعور بنانے کے لیے علم و ادب اور ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے دن رات کوششوں میں لگے ہوے ہیں واقعی میں ایسے تمام لوگ امن و محبت کے صحیح معنوں میں داعی ہیں. ایسے لوگ معاشرے کا وقار ہیں اور واقعی میں لایق تحسین ہیں. اسی طرح کا ایک ادبی میلہ دس تا بارہ مءی 2025کو پاک چاینہ انٹرنیشنل کتاب میلہIBOOKSکے نام سے اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہےجہاں فنون لطیفہ کی بے شمار اصناف سے بچے، بوڑھے اور جوان مستفید ہو پایں گے. ایک ہی چھت تلے کتابوں کی تقریب رونمائی
تعلیمی سیمینارز
مختلف مصنوعات کی launching
تعلیمی بحث مباحثے
موسیقی کے پروگرام
بچوں کی دلچسپی کے لیے کہانیاں
فیس پینٹگ
آرکیڈ گیمز
اور بے شمار ان ڈور گیمز
اور اس کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹ تاکہ مزے مزے کے کھانوں اور ذایقوں بھی مستفید ہوا جا سکے.
میلے بین الاقوامی سطح پر اور ملکی سطح پر میل جول بڑھانے اور ثقافت کی ترویج کے لیے اشد ضروری ہوتے ہیں. مختلف سوچ اور نظریات کے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں ادب اور ثقافت کے رنگ ایک دوسرے پہ واضح ہوتے ہیں، کتاب سے محبت کرنے والے اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کتاب کا مطالعہ انسان کی ذہنی نشوونما کے لیے کتنا ضروری ہے اور انسان پہ علم کے ایسے ایسے بند دروازوں کو کھول دیتا ہے جن کے بارے میں ہم نے کبھی گمان بھی نہیں کیا ہوتا.کتاب اور کہانی سے محبت جن بچوں کو ہو جاتی ہے پھر وہ اسی ہالہ محبت میں سانسیں لیتے ہیں. بس اقرا، اقرا اور اقرا ہی ان کی روح میں خون کی مانند گردش کرتا ہے اور ایسے ادب سے محبت کرنے والے لوگ جوق در جوق ایسے کتاب میلوں میں بمع اہل و عیال شامل ہو کر اپنے ذوق کی تسکین تو کرتے ہی ہیں ان کتاب میلوں میں شامل ہو کر مہذب شہری ہونے کا بھی ثبوت دیتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی روزی روٹی کا وسیلہ بھی بن جاتے ہیں تو تمام احباب سے ہمدردانہ گزارش ہے کہ دس تا بارہ مءی 2025 کو منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی کتاب میلے میں خود بھی شرکت کیجئے اور ان تمام احباب کو بھی شرکت کے لیے آمادہ کیجئے جو زندہ ہیں، جیتے ہیں، اور جینے کی امنگ رکھتے ہیں کتابوں کے رسیا ہیں، موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اچھے کھانوں کے رسیا ہیں اور Artificial intelligence کے چھو منتر سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
naureendrpunnam@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International