ارق خان یوسفزئی۔۔۔تخت بھائی
تخت بھائی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے پی۔کے 60 سیممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے نے تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل کمپلیکس بلڈنگ کا دورہ کیا،اور پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کی، اس موقع پر تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر مسلم خان صابر،جائنٹ سیکرٹری جاوید عالم مہمند،فنانس سیکرٹری عزت محمد خپلواک،آفس سیکرٹری شاھد خان،سینئر بزرگ صحافی حاجی حیات اللہ اختر، ابراھیم سید یوسفزئی،طارق خان یوسفزئی،افتخار عثمانی خیل، عمران زمان، زاہد اخون زادہ،زاہد الرحمن انصاف لائز فورم کے عہدیداران فیصل انور ایڈووکیٹ۔عثمان غنی ایڈوکیٹ،فرخ سید ایڈووکیٹ،تخت بھائی بار کے جائنٹ سیکرٹری رومان شاہ ایڈووکیٹ،اسرارخان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہاکہ میڈیا کے کردار کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تخت بھائی پریس کلب اور یہاں کے مقامی صحافیوں نے ھمیشہ اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے علاقے اور عوام کے مسائل اجاگر کئے ھیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ھمیشہ صحافیوں اور میڈیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور انہیں اظہار رائے کی ازادی دے کر درپیش مسائل حل کئے ہیں انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کی سرکاری بلڈنگ کی تعمیر نو بحالی، اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوششیں اور کردار ادا کریں گے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے
Leave a Reply