Today ePaper
Rahbar e Kisan International

تخت بھائی میں لوڈشیڈنگ و گیس بحران پر عوامی غصہ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, May 25th, 2025

rki.news

تخت بھائی(نمائندہ خصوصی)تحریک تحفظ تخت بھائی نے علاقے میں بجلی، گیس اور انٹرنیٹ کی ناقص سروسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل میں ناکامی پر فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے تبادلے کا مطالبہ کیا ھے۔ غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرانک آلات کی خرابی اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل معمول بن چکا ہے۔ تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ میں ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے چیئرمین الحاج سردراز۔سینئر وائس چیئرمین توصیف احمد میدانی۔جنرل سیکٹری صفی اللہ صفی۔ترجمان طاھراللہ اور کور کمیٹی ممبران انور علی صراف۔جمال شاہ۔مکمل شاہ۔جوھر علی اعزاز خالق فریدگل خٹک وغیرہ نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے ملک بھر میں عوام کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر کاروباری اور گھریلو صارفین کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کاروباری طبقہ، جو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے بجلی پر انحصار کرتا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث مالی نقصان، پیداوار میں کمی، اور گاہکوں کی کمی جیسے مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ گرمی کے موسم میں پنکھے، کولر اور اے سی بند ہونے کی وجہ سے بزرگوں، بچوں اور مریضوں کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین کے لیے روزمرہ کے کام کاج مثلاً کھانا پکانا، کپڑے دھونا اور دیگر ضروری کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے برقی آلات جیسے فریج، واشنگ مشین، ٹی وی، اور کمپیوٹرز اکثر خراب ہو جاتے ہیں، جس سے مالی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔ طلبہ کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ آن لائن کلاسز اور مطالعہ کے لیے مسلسل بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری اور پائیدار حل نکالیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ملکی ترقی کی راہ میں حائل یہ بڑی رکاوٹ دور ہو سکے۔سردراز خان نے محکمہ سوئی گیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گیس کا کم پریشر اور لوڈشیڈنگ نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری طبقے کے لیے بھی شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکار پائپ لائن کی کھدائی کرکے کام ادھورا چھوڑ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو گلیوں میں خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پرث بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیرمستحکم سروس نے طلبہ، کاروباری حضرات اور عام صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔سردراز خان نے ڈپٹی کمشنر مردان عصمت اللہ وزیر سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے، کیونکہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدامات اٹھانے سے قاصر ہیں۔ اسی طرح واپڈا حکام سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ ایکسین واپڈا کا بھی تبادلہ عمل میں لایا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی سیاسی جماعت یا تنظیم ان عوامی مسائل کے خلاف آواز بلند کرے گی، تحریک تحفظ تخت بھائی ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ سردراز خان نے کہا کہ اگر متعلقہ اداروں نے فوری اقدامات نہ کیے تو شدید احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International