از طارق خان یوسفزئی۔۔۔۔تخت بھائی
تخت بھائی(نمائندہ خصوصی)محنت کش لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تخت بھائی لیبر ھال میں یوم مزدور منایا گیا۔جسمیں مقامی مزدور و سیاسی تنظیموں کے علاؤہ خواتین و مزدور رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے محنت کش لیبر فیڈریشن کے صوبائی/ صدر اتحاد ورکرز یونین فلپ مورس پاکستان لیمٹیڈ صدر ابرار اللہ۔جنرل سیکرٹری شیرزادہ خان۔سینئر نائب صدر محترمہ تاج مینہ ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان ۔کسان بورڈ کے صوبائی صدر حاجی رضوان اللہ۔جنرل سیکرٹری عبدالصمد صافی ۔انجمن تحفظ حقوق کاشتکاران کے صدر اجمل شاہ روغانی ۔ مشہور سوشل ورکر تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے صدر الحاج سرداراز خان ۔ محنت کش یونین پاکستان ٹوبیکو اکوڑہ خٹک کے صدر احسان اللہ ۔فلپ مورس کے صوبائی جنرل سیکرٹری شفیق الزمان ۔یونین کونسل ٹکر کے چیئرمین حاجی اسمعیل ٹھکیدار محنت کش لیبر یونین کے صدر حیات اللّٰہ اختر مزدورکاراور دیگر مقررین نے شگاگو کے مزدور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کہ انکی قربانیوں کی بدولت اج پوری دنیا میں یوم مزدور منایا جارہا ہے۔انھوں نے کھڑے ہوکر شگاگو کے محنت کشوں کو سلام پیش کیا۔
اس موقع پر مزدوروں کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے جبکہ مزدوروں کے حق میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں منظور کردہ قراردادوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم ازکم ماہانہ اجرت 75 ہزار مقرر کرنے ۔لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں اور مزدوروں رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے ۔فلپ مورس آف پاکستان ۔پی ٹی سی سمیت تمام معطل رہنماؤں کو بحال کرنے ۔سال 2010 سے سال 2023 فلپ مورس 5فی صد ڈبلیو پی۔پی ایف ادا کرنے اور کارخانوں کے مالکان کو لیبر قوانین پر مکمل عمل درآمد کرنے اور صوبے میں بند کارخانوں کو کھلنے کے مطالبات کئے۔اس سے قبل مزدوروں نے سرخ جھنڈوں کے ساتھ ایک بڑی ریلی نکالی۔جو لیبر ھال تک جاکر جلسے کی شکل اختیار کی۔
Leave a Reply