تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) تقریب تقسیم انعامات

Articles , Snippets , / Sunday, March 31st, 2024

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) تقریب تقسیم انعامات ۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اسکول وارڈنمبر 3 پیرانو ڈاگ میں سالانہ امتحان کے اختتام پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مایہ ناز عالم دین مفتی حافظ گوہر صاحب اور حقوق الناس فاونڈیشن کے بانی وچئیرمین سابق ناظم دامن کوہ ڈاکٹر حفیظ الوھاب تھے ، بچوں نے تقاریر اور نعت خوانی بھی کی اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی مفتی گوہر صاحب، ڈاکٹر حفیظ الوھاب ،اور ہیڈ ماسٹر گل نذیر صاحب نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں والدین کا فرض ہیں کہ بچوں کی دنیاوی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہیں ۔اگر والدین گھر میں بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت کریں تو معاشرہ دیانتداری ،ایمانداری اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتی ہیں ۔ہیڈ ماسٹر گل نذیر صاحب نے والدین پر زور دیا کہ ہمارے سرکاری سکول میں تعلیم یافتہ سٹاف اور ہر قسم سہولیات موجود ہیں ۔حکومت اور محکمہ تعلیم آپ کے بچوں کو بہتر تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔تقریب میں اسکول کے اساتذہ کرام ماسٹر ادریس صاحب ، ماسٹر فاروق صاحب ، تنظیم حقوق الناس فاونڈیشن کے جنرل سیکٹری عمران زمان ، ڈاکٹر سراج ، اور شکیل خان بھی موجود تھے ۔ تقریب میں سکول کے طلباء کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں سکول کی طرف سے انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International