Today ePaper
Rahbar e Kisan International

تشنگانِ شعر سخن کا شاندار آن لائن مشاعرہ

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, August 4th, 2025

rki.news

پر امن اور معتبر ادب کے فروغ کی عالمی تحریک
“عالمی کاروان ادب” اور روادارانہ فکر کی حامل تساوی حقوق کے اصول پر قائم فروغ اردو تنظیم “یارانِ ادب” کے باہمی اشتراک سے، بروز اتوار 3 – اگست – 2025
کی شب حالات حاضرہ پر ایک عظیم الشان ادبی اجلاس و مشاعرہ آن لائن زوم پر منعقد ہوا-

جناب عامر اعظمی ( یو اے ای صدر عالمی کاروان ادب) کنوینر رہے، نگران مشاعرہ جناب مظفر نایاب (قطر- چیرمین عالمی کاروان ادب) نے افتتاحی کلمات اور خطبۂ استقبالیہ پیش کیا، نائب نگران جناب نوشاد اشہر اعظمی (ہند – منتظم بزم یارانِ ادب) نے استقبال کا متابعہ کرتے ہوے عالمی پلیٹ فارم پر اس ادبی قسم کے ادبی اشتراک کو خوش آیند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس منہج پر قائم رہتے ہوے ان شاء اللہ آئندہ بھی ادبی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا-

مشاعرہ کی صدارت معروف شاعرِ فکر و فن، حکیمِ سخن، عارفِ نکتہ سنج، سوز دروں کے ترجمان، ساحرِ بیان, بلند معیار سخنداں، شاعر اصلاح معاشرہ و ندائے صداقت جناب سرفراز بزمی فلاحی (ہند) نے فرمائی- مہمانان خصوصی کی مسند پر ممتاز دانشوران و اربابِ سخن، جناب عبداللہ ندیم (ہند) جناب عبد الحفیظ ہاشمی (لندن یو کے)، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم (ہند) اور جناب نعیم جاوید (دمام سعودی عرب) براجمان رہے-

مشاعرہ سے قبل ادبی، دینی، لسانی اور تعلیمی موضوعات پر مقالہ نگاری میں ماہر، مقالہ نگارِ فکر و فن، صاحبِ بصارت و بصیرت، مشرقِ وسطیٰ کا فکری ستارہ، اردو تہذیب کا عالمی علمبردار، بیرونِ ملک اردو کا چراغ، صدائے اصلاح معاشرہ، معاشرتی اقدار کا نباض، نثر کا مجاہدِ حق گوئی، سچائی کا ادبی علمبردار یعنی سعودی عرب سے ترجمان اردو جناب نعیم جاوید نے لسانیات کے موضوع پر پرمغز مقالہ پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا-

اجلاس میں صدرِ مشاعرہ کی خدمت میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عبید اقبال عاصم کے دستِ مبارک سے ایک خوبصورت منظوم سپاس نامہ پیش کیا گیا، جسے
نگران مشاعرہ ماہر شاعرِ تاریخ گوئی شاعرِ حکمت و شعور جناب مظفر نایاؔب نے اپنے مخصوص مرصع و مسجع انداز میں قلم بند کیا تھا- اظفر دھنبادی نے سِپاس نامہ کو خوبصورت فریم میں سجانے میں تعاون کیا جسے راقم الحروف مبصر ایمان نے سلائڈ کی شکل میں سامعین کے روبرو پیش کیا-

محفل مشاعرہ کا آغاز جناب عادل عامر (یو اے ای) کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، ڈاکٹر نسرین بنت منصور اعظمی (ہند) نے ڈاکٹر تابش مہدی مرحوم کا نعتیہ کلام ترنم میں پیش کیا اور راقم الحروف مبصر ایمان نے جناب مظفر نایاؔب کی کہی ہوئی نظم “خوش آمدید” پیش کرکے سامعین کی بے پناہ محبتوں کو سمیٹا-

نظامت کے فرائض جناب شاہد سنگارپوری نے بحسن و خوبی انجام دئے، اس مشاعرہ میں محبان ادب اور شیدائیان اردو کی معقول تعداد شریک رہی-
مشاعرہ میں جن ممتاز شعرائے کرام نے اپنے تازہ اور منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، ان کے اسمِ گرامی یوں ہیں-
جناب سرفراز بزمی – ہند ( صدر مشاعرہ)
جناب عبداللہ ندیم زکریا – ہند (مہمان خصوصی)
نعیم جاوید – دمام سعودی عرب (مہمان خصوصی)
جناب مظفر نایاب – دوحہ قطر
جناب عامر اعظمی – یو اے ای
جناب ریاض تنہا – سعودی عرب
جناب نوشاد اشہر اعظمی – ہند
ڈاکٹر سرفراز نواز اعظمی – ہند
جناب منصور اعظمی دوحہ قطر
محترمہ رعنا شیریں صاحبہ -حیدرآباد ہند
جناب شاہد سنگارپوری – بہار، ہند
جناب مبصر ایمان – سعودی عرب
جناب کلیم شاہد اظفرؔ دھنبادی۔ ہند
محترمہ عالیہ گوہر صاحبہ – تلنگانہ ہند
جناب اُسامہ ابن راہی – ہند
جناب انس اعظمی بلریا گنج ہند
جناب آفتاب دھڑکن اعظمی بلریا گنج ہند
جناب عدنان اختر اعظمی اعظم گڑھ ہند
جناب مشیرالدین مشیر – دوحہ قطر

جناب عامر اعظمی اور مظفر نایاؔب کے شکریہ کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے طویل پروگرام کا اختتام عمل میں آیا-

رپورٹ
مبصر ایمان
شریک معتمد عالمی کاروان ادب


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International