Today ePaper
Rahbar e Kisan International

تعلیمی ماحول کی بہتری۔وقت کا تقاضا ہے

Articles , Snippets , / Friday, November 14th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
علم بڑی دولت ہے۔علم روشنی ہے۔اس کی ضیاء سے سینے منور اور دل روشن ہوتے ہیں۔ ماہرین تو کہتے ہیں ”علم روشنی اور جہالت اندھیرا ہے“تعلیمی ادارے فروغ علم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اساتذہ کی ذمہ داریاں بھی تو بہت زیادہ شمار ہوتی ہیں۔عصر نو کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی عمل کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے سب سے زیادہ ضرورت ہے۔آمادگی اور رغبت تعلیمی عمل کے لیے زیادہ ضروری ہے۔جب اساتذہ ایک جذبہ اور حسن خیال سے تعلیم کا عمل جاری رکھیں اور حسن عمل سے تدریس مکمل کریں تو حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔نصاب تعلیم ایسے خطوط پر تیار کیا جاۓ جس میں جامع مقاصد شامل ہوں۔اساتذہ کو جائزمقام دینے اور حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات ہوں تو احساس محرومی ختم ہوتا ہے۔ملک و ملت سے محبت کا جذبہ اور شوق تعلیم کے زیور سے پیدا ہوتا ہے۔اساتذہ کا تعمیر معاشرت میں چونکہ اہم کردار ہوتا ہے اس لیے ایک لگن اور محنت سے کام کرنا بھی ضروری ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ تعلیمی ماحول میں بہتری کیسے پیدا ہوتی ہے؟دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کا ماحول ایسے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے کہ محبت کی خوشبو محسوس ہو۔الفت کے پھول کھل اٹھیں۔سماج میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کیا جاۓ۔زندگی کے تقاضے آسان ہوں۔نفرتوں کی جگہ الفت کے پھول کھل اٹھیں۔طریق زندگی ایسا ہو کہ رشک کی کیفیت پیدا ہو۔مدارس اور تعلیمی اداروں کا کردار تشکیل معاشرت میں بہت اہم ہے۔مثبت سوچ اور طرز فکر سے قومی افق پر رونما ہونے والے مسائل حل ہوتے ہیں۔استاد کا کردار تو ہر لحاظ سے مثالی شمار ہوتا ہے۔جب ایک معلم حسنِ بیان اور حسنِ عمل کی تصویر ہو تو قوم کے معماران کی زندگی سنور پاتی ہے۔بقول شاعر:-
شیخِ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روحِ انسانی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International