rki.news
انجمن بہارِ ادب کے زیرِ اہتمام منزلِ ادب کے اشتراک سے معروف نعت گو شاعر جناب عبیداللہ ساگر کے مجموعۂ حمد و نعت و منقبت “تقدیسی لہریں ساگر کی” کی شاندار تقریبِ پذیرائی اور نعتیہ مشاعرہ 22 جون 2025ء بروز اتوار گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ، سیون ڈی ٹو، نارتھ ناظم آباد، کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس پروقار تقریب کا انتظام پروفیسر ڈاکٹر نور سہارن پوری کی سرپرستی میں کیا گیا۔
تقریب کی صدارت معروف شعرا ساجد رضوی اور قمر وارثی نے کی، جب کہ آصف رضا رضوی اور ڈاکٹر عابد شیروانی مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اختر سعیدی، مقبول زیدی، حبیب سحر اور سلطان رضوی کو بطور مہمانانِ اعزازی مدعو کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جو حافظ محمد عبداللہ نے کی۔ بعد ازاں سحرش ایاز نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جب کہ عدنان عکس نے “تقدیسی لہریں ساگر کی” سے منتخب نعت سنا کر داد سمیٹی۔
تقریب میں عدنان عکس، مہتاب عالم مہتاب، فہد زئی طور، آسی سلطانی، شارق رشید، اکرام اکرم اور افضل شاہ نے منظوم خراجِ تحسین پیش کیا، جب کہ ڈاکٹر عابد شیروانی، ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری، ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر، م۔م۔ مغل اور الحاج نجمی نے ساگر صاحب کے شعری مجموعے پر تفصیلی گفتگو کی۔
صاحبِ کتاب عبیداللہ ساگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ ادب میں تخلیقی تقاضوں اور روحانی ذوق پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران پاسبان دبستانِ کراچی، محبانِ ادب انٹرنیشنل، تقدیسِ ادب، شہہ نشین اور دیگر اداروں کی جانب سے گل دستے، اجرکیں اور نشانِ اعترافِ فن کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ خاص طور پر ڈاکٹر نور سہارن پوری، عدنان عکس، مہتاب عالم مہتاب، فہد زئی طور، عدنان زائر اور محمود حسن تاباں کی جانب سے ادارہ انجمن بہارِ ادب کی طرف سے ایک خوبصورت شیلڈ نشانِ اعترافِ فن کے طور پر پیش کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر ایک باوقار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کراچی اور دیگر شہروں سے آئے ممتاز شعرا نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والوں میں مذکورہ بالا شعرا کے علاوہ آسی سلطانی، اختر شاہ، اسد ظفر، صفدر علی انشا، فیض عالم بابر، ڈاکٹر خرم آسی جہانگیری، افضل شاہ، شارق رشید، بلال عظیم، رانا خالد محمود قیصر، احمد سعید، نظر فاطمی، فخراللہ شاد،عروج واسطی، نور الدین نور، محمد علی سوز، نعمت منتشا، صدیق راز، گل افشاں ہما ساریہ، سلمیٰ رضا، اکرام اکرم، مزمل سلطانی، نیر دانش، اسماعیل عاجز اور سید حسان شاہ سمیت کئی ممتاز نام شامل تھے
Leave a Reply