rki.news
عامرمُعانؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم کیسے لوگ ہو
تم کو
فقط طاقت کے حصول کی خاطر
کسی پر بھی
ہر جھوٹ ، ہر بہتان لگانا
سب روا ہے
جھوٹے وعدے ، جھوٹی قسمیں
یوں کرتے ہو ، یوں کھاتے ہو
جیسے تم کو پکڑنے والا
تم کو سزائیں دینے والا
تم پر نظریں رکھنے والا
کوئی نہیں ہے
جلوت میں جس ذات کا منہ سے
کرتے ہو اقرار ہمیشہ
خلوت میں اس ذات کا تم کو
جیسے کوئی ڈر ہی نہیں ہے
وہ کرتے ہو جس سے تمھاری
صرف تمھاری
طاقت کا سر چشمہ پھوٹے
لیکن یاد رکھو بس اک دن
ساری بساط لپٹ جائے گی
کھیل جو ساری عمر ہے کھیلا
اس میں مات بھی ہو جائے گی
سدا رہے گا نام خدا کا
تم مٹی میں مل جاؤ گے
مٹی میں مٹی ہو جاؤ گے
یاد رکھو بس
اک دن
ساری
ساری بساط ، لپٹ جائے گی
Leave a Reply