Today ePaper
Rahbar e Kisan International

*تنظیم برائے ترقی و ترویجِ نظم “مناظمہ” کے زیرِ اہتمام ایک غیر رسمی نظمیہ شعری نشست منعقد کی گئی*

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, December 8th, 2025

rki.news

ن اور سلام گزار کی کامیاب نشتوں کے بعد الحروف مقبول زیدی نے دبستان کراچی میں نظمیہ نشستوں کے فقدان کو پیش نظر رکھتے ہوئے تنظیم برائے ترقی و ترویجِ نظم “مناظمہ” کے زیرِ اہتمام ایک غیر رسمی نظمیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا یہ مشاعرہ نظم کہنے والے احباب کے مشورے سے منعقد کی جس میں ان کے معا ونین ڈاکٹر نور سہارنپوری ، ہما ساریہ اور اشعر عالم عماد تھے ، ڈاکٹر نور سہارنپوری اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہو جانے کے سبب شرکت نہ کر سکے ۔
محفل کے غیر رسمی ہونے کا حوالہ کسی کو مسند نشین نہ کرنا رہا لیکن کلام عطا کرتے وقت حسبِ مراتب اور مقام کا پورا پورا خیال رکھا گیا اور اس وقت انتہائی خوشی ہوئی اور محفل کے علمی اور ادبی حوالے سے میعار ی ہونے کا احساس ہوا کہ جب سینئر مقام رکھنے والے شعراء کرام نے ایک دوسرے سے پہلے پڑھنے کا اظہار کیا محفل کا پہلا حصہ گفتگو پر مشتمل تھا جسکا عنوان ” نظم کی اصناف اور انکی ہیئت ” تھا ناظمِ محفل مقبول زیدی نے ” مناظمہ ” کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے گفتگو شروع کی اور پھر اس کے بعد بالترتیب تمام احباب نے نظم سے متعلق اس نشست کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور گفتگو میں حصہ لیا۔
گفتگو کرنے والوں میں راقم مقبول زیدی کے علاوہ محترم یاسر سعید صدیقی محترم عماد عالم اشعر ، محترم عارف پرویز نقیب ، محترم زاہد جوہری ، محترمہ نجمہ عثمان ، محترم خالد عرفان اور محترم شہاب الدین شہاب تھے ۔
اس کے بعد “مناظمہ “کا آغاز کیا گیا جسکی ابتدا میزبانِ اول ہما ساریہ نے اپنی ایک خوبصورت نظم سنا کر کی اسکے بعد بالترتیب اعجاز خان ، اشعر عالم عماد، کشور عروج، یاسر سعید صدیقی ، ناظمِ محفل مقبول زیدی ، محترم عارف پرویز نقیب ، محترم زاہد جوہری ، محترمہ نجمہ عثمان ، محترم خالد عرفان اور محترم شہاب الدین شہاب تھے جب کہ سامعین میں محترم فاروق عرشی اور محترم جاوید حسین صدیقی بھی موجود تھے، آخر میں ہما ساریہ نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور گھر کے پکوانوں پر مشتمل چائے نوشی سے مہمانوں کی تواضع کی اور یوں یہ خوبصورت علمی اور ادبی محفل اختتام پذیر ہوئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International