تازہ ترین / Latest
  Sunday, March 9th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تھلیسمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی اپیل ، نگار شاہ

Articles , Snippets , / Sunday, March 9th, 2025

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

اسلام آباد: نگار شاہ پاکستان تھلیسمیا ویلفیئر سوسائٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے تھلیسمیا کے مریضوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم خدمت ہے جو نہ صرف مریضوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گی بلکہ اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کا بھی ذریعہ بنے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تھلیسمیا کے مریضوں کو مسلسل علاج، خون کی منتقلی اور دیگر طبی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، جو مالی معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی لیے عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے عطیات دیے گئے ذرائع کے ذریعے جمع کروائیں۔

پاکستان تھلیسمیا ویلفیئر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ عطیات کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہر تعاون کو مستحق مریضوں تک پہنچانے کے لیے مؤثر نظام موجود ہے۔ ادارے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیش عطیات جمع کرانے کی صورت میں باقاعدہ رسید حاصل کریں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International