Today ePaper
Rahbar e Kisan International

جدید زرعی ٹیکنالوجی پر مکالمہ: ایم این ایس یونیورسٹی کا اقدام

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Friday, August 22nd, 2025

rki.news
پریس ریلیز 22 اگست 2025 ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام “جی ایم او مکئی: جدت اور اثرات” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر خالد عزیز (سینئر مینیجر ایگری بزنس) نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بایو ٹیکنالوجی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار یونیورسٹی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت نئی ٹیکنالوجیز پر علمی اور پالیسی سطح پر مکالمے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد عزیز نے مکئی کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت، اور موجودہ مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مکئی پاکستان میں گندم اور چاول کے بعد تیسری بڑی فصل ہے، جو سالانہ 10 تا 11 ملین ٹن پیداوار دیتی ہے اور اس کا 70 فیصد سے زائد حصہ پولٹری اور فیڈ انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے۔جی ایم او ٹیکنالوجی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ممالک میں زیادہ پیداوار، بہتر موافقت اور کم لاگت کے حصول کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں اس کے اطلاق سے پہلے کئی پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہے۔
مذید کہا کہ”پاکستان میں مکئی قومی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جی ایم ٹیکنالوجی دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے، پاکستان کو اسے اپنانے سے قبل بائیو سیفٹی اور دیگر پہلوؤں کو لازمی دیکھنا ہوگا۔”سیمینار کے اختتامی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کو نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا، مگر ان کے نفاذ میں مکمل تیاری اور احتیاط لازمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ایم او سمیت تمام ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز کے بارے میں قومی سطح پر مکالمہ ہونا چاہیے تاکہ سائنسدانوں، صنعت کاروں، پالیسی سازوں اور کسانوں کے خیالات کو شامل کرتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جا سکے جو ملکی زراعت، خوراک کی سلامتی اور برآمدات کے لیے مفید ہو۔آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں طلبہ، اساتذہ اور صنعت سے وابستہ افراد نے اپنے سوالات اور آراء پیش کیں۔

ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International