Today ePaper
Rahbar e Kisan International

جرمنی سے تشریف لائے مہمانوں کے اعزاز میں روٹری کلب آف کراچی اسٹار کی صدر اور ادبی ، سماجی ، و ثقافتی تنظیم جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی چیئر پرسن شازیہ عالم شازی کی رہائش گاہ پر ایک بہرِ ملاقات کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدرات روٹری ڈسٹرک 3271 کے نامزد گورنر 26۔2025 جناب شکیل قائم خانی نے کی

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, May 25th, 2025

rki.news

صاحبِ شام جناب طارق اسد اللہ (جرنل سیکرٹری ہم ہیں پاکستان۔جرمنی اور ان کی شریکِ حیات محترمہ عائشہ طارق (نائب صدر شریف اکیڈمی۔جرمنی) تقریب میں پہنچے تو روٹری کلب آف کراچی اسٹار اور جہانِ رنگ انٹرنیشل کی کابینہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا شازیہ عالم شازی نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا ابتداء تقریب کا آغاز باہمی گفتگو اور غیر رسمی تعارف سے ہوا اور نامزد ڈسٹرکٹ گورنر جناب شکیل قائم خانی کی آمد کے بعد تقریبِ بہرِ ملاقات کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔ شازیہ عالم شازی نے مہمانوں سے صاحبِ شام اور نامزد گورنر ڈسٹرکٹ کا مختصر تعارف کراتے ہوئے ان کی تنظیمی خدمات پر سپاس نامہ پیش کیا اور پھر وہاں موجود روٹری کلب اور جہانِ رنگ انٹرنیشنل کے عہدِ داران کا مختصر تعارف صاحبِ شام اور نامزد گورنر سے کرایا بعدازاں صاحبِ شام جناب طارق اسد اللہ نے اپنی فعال تنظیم ”ہم ہیں پاکستان۔جرمنی” کے تنظیمی مقاصد، اس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور پھر اس کی خدمات کا ذکر کیا انہوں نے جرمنی میں رہنے والے پاکستانیوں اور نووارد ہونے والے ہم وطنوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور بتایا کے ان کی تنظیم ان کو کسطرح قانونی مدد فراہم کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کے ہم ہیں پاکستان جرمنی۔ خالصتاً حبُ الوطنی پر بنائی جانیوالی وہاں کی واحد تنظیم ہے یہ تنظیم پاکستان کے تمام قومی دن اور مذہبی تہواروں کو ایونٹ کی شکل میں مناتی ہے اس کے علاوہ جرمنی کے قومی دن پر بھی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، شریف اکیڈمی کی نائب صدر عائشہ طارق نے اپنی گفتگو میں بتایا کے جرمنی میں ان کی ادبی تنظیم مشاعروں کا انعقاد کے ساتھ ساتھ وہاں کتابوں کی تقریبِ رونمائی اور شعراء و ادیبوں کی بھرپور پذیرائی کرتی ہے صدرِ محفل نامزد گورنر شکیل خائم خانی ہے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دیارِ غیر میں ان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کراچی اور بلوچستان کی ڈسٹرک روٹری کی خدمات کا مختصر جائزہ پیش کیا اور اپنی نجی تنظیم کی سماجی ، معاشی، اور ثقافتی خدمات کا بھی ذکر کیا۔
قبلِ ازاں ڈسٹرکٹ روٹری کے جناب معین خان نے اپنی سماجی خدمات کا جائزہ پیش کیا۔ اس بہرِ ملاقات میں نامور گلوکارہ عروسہ علیگ، روٹری کے جناب جبار شیخ ڈسٹرکٹ صاحب، جناب رفیق ویانی،ڈاکٹر مسعود احمد، ہارون شیخ، نوشین عالم کے علاوہ معروف جہان رنگ انٹرنیشنل کے شاعر فرخ اظہار، امر پیرو اور اشعر عالم عماد نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔ عروسہ علیگ مہمانوں نے بھرپور معلوماتی سوالات پوچھتی رہیں بعدازاں انہوں نے شرکاء کی فرمائش پر چند غزلوں کے اشعار اپنی خوبصورت آواز میں پیش کرکے محفل میں سماں باندھ دیا۔جہانِ رنگ انٹرنشنل کی طرف سے چیئر پرسن شازیہ عالم شازی نے صاحبِ شام طارق اسد اللہ اور عائشہ طارق کو ان کی خدمات کے اعتراف اعزازی ایوارڈ پیش کئے جبکہ نامزد گورنر کو اجرک اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر جبار شیخ صاحب کو اجرک پہنائی گیئ پروگرام کے بعد پُرتکلف اورلذید کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی پروگرام کے اختتام سے قبل جہانِ رنگ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر شازیہ عالم کی والدہ محترمہ زرینہ بیگم صاحبہ کے دستِ مبارک سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔
شازیہ عالم شازی نے تمام مہمانوں اور شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ شاندار “بہر ملاقات” خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International