Today ePaper
Rahbar e Kisan International

جرمنی سے کئی ایزدیوں سمیت پچاس عراقی شہریوں کی ملک بدری

Articles , / Thursday, October 2nd, 2025

rki.news

لاہور (میاں نوید افضل) جرمنی سے کل منگل کی شام ڈسلڈورف ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کے ذریعے 50 عراقی شہریوں کو ملک بدر کر کے ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ ان میں متعدد ایزدی باشندے بھی شامل تھے۔جرمن کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی مہاجرین اور تارکین وطن سے متعلقہ امور کی وزارت نے بتایا کہ ملک بدر کیے گئے ان عراقی باشندوں میں سے 26 ایسے تھے، جو مختلف نوعیت کے جرائم کے ارتکاب کے باعث سزا یافتہ تھے۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ عراقی باشندوں کی ملک بدری کے لیے ایسی خصوصی پروازیں اس لیے متنازعہ سمجھی جاتی ہیں کہ عراق میں عشروں تک جاری رہنے والے تنازعے کے بعد ابھی تک کشیدگی پائی جاتی ہے اور وہاں سیاسی استحکام کا بھی فقدان ہے ڈسلڈورف میں مہاجرین اور تارکین وطن کے امور کی صوبائی وزارت کے مطابق بغداد جانے والی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس بھیجے گئے ان 50 عراقی شہریوں میں سات ایزدی باشندے بھی شامل تھے۔ایزدی باشندوں، بالخصوص ایزدی خواتین کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے دور میں شام اور عراق میں خاص طور پر قتل، تشدد اور جنسی جرائم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈس ٹاگ نے 2023ء میں باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا تھا کہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں 2014ء میں ایزدیوں کے خلاف وسیع تر ہولناک جرائم دراصل ’نسل کشی‘ تھے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International