rki.news
فاطمہ جناح ” :::
تو ملّت کی جاں ہے، تو ملّت کی ماں ہے
ترا نام زندہ رہے گا ہمیشہ
ترا کام زندہ رہے گا ہمیشہ
تو ہی قوم کی ایک سردار بھی ہے
شرافت کی تو ہی علمبردار بھی ہے
تو قائد کا سایہ، بہن تھی مثالی
ملا ایسا رتبہ ، تیری شان عالی
تری ذات نے بخشی عورت کو طاقت
سکھائی ہے عورت کو حق کی حمایت
تری ذات تاریخ قربانیوں کی
سفر تیرا تاریخ حیرانیوں کی
ترا راستہ ہم نے اپنا بنایا
ترا سال ہم نے کچھ ایسے منایا
سبھی عورتوں کا تو ہی مان بھی ہے
تو حق و صداقت کی پہچان بھی ہے
تو ملّت کی جاں ہے، تو ملّت کی ماں ہے
فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔
Leave a Reply