تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

جہانِ رنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بین الاقوامی شعراء کی آمد پر خصوصی شعری نشت کا اہتمام معروف شاعر و ادیب جناب فیروز ناطق خسروؔ نے مشاعرے کی صدارت کی تنظیم کی جانب سے ادبی خدمات پر بھی ایوارڈز کی تقسیم

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, December 17th, 2024

(رپورٹ:جے آرمیڈیا اشعرعالم۔کراچی)
جہانِ رنگ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بین الاقوامی شعراء کی آمد پر خصوصی شعری نشت کا اہتمام کیا گیا مشاعرے دنیا بھر سے کراچی تشریف لائے شعراء نے شرکت کی مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و ادیب جناب فیروز ناطق خسروؔ نے کی جبکہ مہمان شعراء جناب راشد حسین راشد (کینیڈا)،پروفیسر جناب عقیل دانش اور محترمہ نجمہ عثمان(برطانیہ) نے کی۔ مشاعرے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت شاعر و ادیب۔صفدر علی انشاء نے حاصل کی جہانِ رنگ کی چیئر پرسن شازیہ عالم شازی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانِ کرام کی آمد کا شکریہ آپ حضرات کی آمد ہمارے لیئے باعثِ صد افتخار اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے آج کا پروگرام جہانِ رنگ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی شعراء کی آمد پر خصوصی شعری نشت کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے جہانِ رنگ انٹرنیشل گزشتہ کئی سالوں سے فرشی اور زووم مشاعروں کا کامیابی سے انعقاد کروا رہی ہے جہانِ رنگ انٹرنیشل قومی و عالمی سطح پر ناصرف فنونِ لطیفہ بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے ۔جونا گڑھ ہاوس کے خازن اور روٹرین جناب معین خان نے جہانِ رنگ کی ادبی خدمات کو سراہا اور اس سلسلے میں چیئرپرسن شازیہ عالم شازی کی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیئے نیک خواہشات اور دعائیہ کلمات کا اظہاریہ پیش کیا۔
پروگرام کی خصوصیت مشاعرے میں نواب آف جونا گڑھ جناب علی مرتضٰی خان جی کی خصوصی شرکت رہی انہوں نے پروگرام کے اختتام تک تمام شعراء کا کلام سنا اور انھیں بھرپور داد و تحیسن پیش کرتے رہے۔
مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا مشاعرے میں کراچی سے
کراچی سے بالترتیب،جناب اشعر عالم عماد،محترمہ صدف بنت اظہار،مسرور پیرزادو، مزاح گو شاعر جناب صفدر علی انشا، محترمہ شازیہ عالم شازی،جناب آفتاب عالم قریشی، محترمہ ناہید عزمی اور فرخ اظہار نے جبکہ بیرون ملک سےتشریف لائے شعراء میں محترمہ سیمیں برلاس(لندن)،محترمہ شمع نور شمع(کینڈا)، محترمہ ممتاز ملک(فرانس)،محترمہ تسنیم حسن(برطانیہ)، محترمہ راحت زاہد(گلاسگو) نے کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی بعد ازاں مہمانان نے خصوصی میں محترمہ نجمہ عثمان(برطانیہ)، پروفیسر جناب عقیل دانش(لندن) اور راشد حسین راشد (کینیڈا) نے مختصر اظہارِ خیال کے بعد اپنا کلام نذرِ سامعین کیا مشاعرے کے اختتام سے قبل صدرِ مشاعرہ جناب فیروز ناطق خسروؔ نے خطاب کرتے ہوئے جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی انتظامیہ اور چیئر پرسن شازیہ عالم شازی کو کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی انہوں نے بیرونِ ملک سے کراچی تشریف لائے شعراء اور ان کے کلام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا بعد ازاں صدر جناب فیروز ناطق خسروؔ نے اپنا کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اس کے بعد مہمان ِ خاص ریاستِ جونا گڑھ نواب آف جونا گڑھ جناب علی مرتضٰی خان جی نے اپنے خطاب میں تمام منتظمین اور مہمانوں اور شعراء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جونا گڑھ ہاؤس میں اس طرح ادبی پروگرام منعقد کیئے جاتے رہیں گے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ مشاعرے کے اختتام کے بعد جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی جانب سے ادبی شخصیات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز پیش کیئے گئے۔ایوارڈ کی تقسیم پروگرام کے اختتام پر جہانِ رنگ انٹرنشنل کی نمائندہ خصوصی نوشین عالم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پھر اس کے بعد ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جہان رنگ انٹرنیشنل کو اس تقریب کے سلسلے میں روٹرین، جناب ڈاکٹر مسعود، ہارون شیخ،اور جناب عقیل صاحب(انتظامیہ جونا گڑھ) کی انتظامی تعاون حاصل رہا پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے بھر شرکت کی شوبز کی معروف شخصیت محترمہ وجیہہ فاروقی آخر تک پروگرام میں ساتھ رہیں اور داد و تحسین پیش کرتی رہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International