Today ePaper
Rahbar e Kisan International

حافظ اکرام کا بطور ڈی ای او چارج سنبھالنا خوش آئند

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, June 22nd, 2025

rki.news

حکومت پنجاب نے حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہاوالدین کے عہدے پر تعینات کر دیا ۔۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر بطور ڈی او کام شروع کر دیا ہے ۔۔ اس موقع پر ایک کثیر تعداد میں موجود افسران ، دفاتر کے سٹاف اور اساتذہ کرام نے انکا بھرپور طریقے سے استقبال کیا ۔۔

حاضرین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ صاحب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ایک انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں ۔۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ، قانون قاعدے کی پاسداری کے حوالے سے وہ ایک خاص شہرت رکھتے ہیں ۔۔ اس سے قبل وہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹیگیشن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل پھالیہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل منڈی بہاوالدین بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔۔ وہ ہمیشہ ایک بہترین آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر انتہائی دیانتداری اور کامیابی سے کام کرتے رہے ہیں ۔۔

ضلع منڈی بہاوالدین کے سیاسی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اس تعیناتی پر وزیر اعلیٰ پنجاب ، ایجوکیشن منسٹر اور سیکرٹری ایجوکیشن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔۔ جناب ضیاء اللہ عباسی ، سی ای او ایجوکیشن نے حافظ صاحب کے دوبارہ بطور ڈسٹرکٹ آفیسر ، جوائن کرنے کو ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاوالدین کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا ہے ، اور امید ظاہر کی ہے ، کہ ایسے افسران کی موجودگی میں ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاوالدین کا گراف مزید بلند ہو گا

حافظ صاحب نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، اساتذہ رہنماؤں اور دوست احباب کی نیک تمناؤں پر بھی تشکر کا اظہار کیا ، اور اس عزم کو بھی دہرایا کہ وہ اس عہدے کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سونپی گئی ایک امانت کے طور پر ، ہر قسم کی تفریق اور تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ، مکمل دیانتداری اور خلوص کے ساتھ ، مخلوق خدا کی بھلائی اور حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویثرن کی تکمیل اور کرپشن کی سرکوبی کے تناظر میں استعمال کریں گے ۔۔ اس خوبصورت نشست کا اختتام ملکی سالمیت کی دعاؤں پر ہوا ۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International