rki.news
اسلام آباد (پریس ریلیز)
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے حالیہ تاریخی معاہدے کا ملک بھر میں عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ممتاز ماہرِ تعلیم اور قومی ترانہ فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کو نہایت خوش آئند اور تاریخی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، جو راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا ایجوکیشن بورڈز کے چیئرمین رہ چکے ہیں، نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاک افواج کو حرمین شریفین کے مقدس مقامات کی حفاظت کی سعادت حاصل ہونا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور عظیم اعزاز ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو سپہ سالارِ پاکستان جنرل حافظ سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ قرار دیا۔
ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس معاہدے کو ملک و قوم کے لیے عظیم سعادت قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیابی اور استحکام عطا فرمائے۔
Leave a Reply