تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

حریت پسند رہنما شہید ایس حمید وانی کے یوم شہادت ایک تعزیتی اجلاس

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Thursday, April 18th, 2024

سلام آباد (ا18 اپریل 2024)

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر اہتمام اج اسلام آباد میں حریت پسند رہنما شہید ایس حمید وانی کے یوم شہادت ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ایس حمید وانی کے اہم کردار پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ ایس حمید وانی کی 26 ویں یوم شہادت پر ان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنمائوں نے شہید رہنما کی بلندی دجرات کیلئے دعا کی۔ انہیں 1998میں آج ہی کے دن بھارتی ایجنٹوں نے شہید کردیا تھا۔
حریت قائدین نے جاری جدوجہد آزادی کشمیرمیں ایس حمید وانی کی بے مثال خدمات کو اجاگر کیا اور کہا کہ شہید رہنما ایک دیانتدارشخص تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔

حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری خونریزی اورظلم و تشدد پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے جموںو کشمیر میں تعینات بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کاقتل عام روز کا معمول بن گیا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کی آبادیاتی اور ثقافتی سا لمیت کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کریں۔
اس موقع پر ایس حمید وانی اور دیگر شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی
مقررین میں محمود احمدساغر، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، ایڈوکیٹ پرویز احمد، راجہ خادم حسین، آعجاز رحمانی ، شیخ عبدل ماجد، گلشن احمد، زاہد صفی، سید مشتاق، محمد اشرف ڈار، زاہد اشرف، اقبال بلوچ،ظہور احمد،اور دیگر شرکت تھے

امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International