تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تحریک حریت جموں وکشمیرکے یوم تاسیس پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Wednesday, August 7th, 2024

اسلام آباد 07اگست تحریک حریتف جموں و کشمیر کے یوم تاسیس پر آج اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں تنظیم کے بانی اور قائد تحریک سیدعلی گیلانی اورسابق سربراہ محمد اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
چ سیمینار کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے گرانقدر خدمات پر دونوں رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کشمیری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین نے اپنی زندگیاں جدوجہد آزادی کے لئے وقف کی تھی اوروہ آخری سانس تک صبر واستقامت کے پہاڑ بنے رہے۔ مقررین نے تمام شہدائے کشمیر کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورنوجوانوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ سیمینار میں دیگر لوگوں کے علاوہ حریت رہنما محمود احمد ساغر، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمتین،مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، امتیاز وانی، راجہ خادم حسین،محمد شفیع ڈار، شیخ محمد یعقوب،زاہد صفی، حاجی سلطان بٹ،شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، عبدالمجید لون،سید مشتاق، محمد اشرف ڈار، داوود یوسف زئی،عدیل مشتاق وانی ، خورشید احمد میر ،محمد اشرف ڈار، میاں مظفر،خان افسر خان،نجیب اللّہ غفور منظور الحق بٹ ،عبدالحمید لون، عبدالمجید میر، بابر احمد،عارف حسین،قاضی عمران ، رئیس احمد میر اور عطااللہ نے شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International