تازہ ترین / Latest
  Saturday, December 28th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سر احسن سلطان خان کا اعزاز

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, April 2nd, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی۔پیارے قارئین!گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول نوردی ہری پور میں قوم کے بچوں کی بہترین تربیت ،ہیڈ ماسٹر صاحب کے ساتھ بھرپور تعاون،اساتذہ کرام اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے والے استاد اس وقت توجہ کا مرکز بن گۓ جب اداروں کے سربراہ محترم قاضی عبد اللہ جاوید صاحب اے۔ایس۔ڈی۔ای۔او سرکل سراۓ صالح ہری پور کی موجودگی میں ان ہی کے دست مبارک سے ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمان صاحب کی خواہش پر اعزازی سند براۓ حسن کارکردگی دی گئی۔
مہمانان گرامی خالد اقبال جدون صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نوردی، محسن نواز جدون سکول لیڈر ، اعزاز اسلم صاحب سکول لیڈر جو بہترین مقرر بھی ہیں اور اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔طارق سواتی صاحب بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوۓ
ملک محمد اعظم ، اختر جلیل ,خورشید احمد ,معلمین
فرید اللہ شاہ قاسم علی ، عدنان احمد خان ، محمد ارشد ، عبد اللطیف صاحب، طاہر نواز ,اور سماجی و سیاسی شخصیات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ اس خوبصورت تقریب میں قوم کے نونہالان نے جو سرگرمیاں پیش کیں ان میں بھی احسن خان ترین کا نام سر فہرست ہے
علماء کرام مفتی ارشد محمود ، علامہ عبدالمتین ، علامہ محمد فیاض ، علامہ عادل حسین جیسی ہستیاں بھی موجود تھیں۔موصوف احسن خان ترین کی تعلیمی خدمات قابل تعریف ہیں۔ قومی خدمات ہوں کہ تعلیمی خدمات احسن سلطان خان نے ثابت قدمی سے اپنا کام جاری رکھا یہی اعزاز کی بات ہے۔اس سے یہ بات بھی فخر سے کہی جا سکتی ہے کہ جو لوگ محنت سے کام کرتے ہیں ان کے نام عظمت کے کلمات لکھے جاتے ہیں۔ان کا تذکرہ سنہری الفاظ سے کیا جاتا ہے۔اس ضمن میں یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ادارے ہمیشہ باہمی اتفاق اور اتحاد سے ترقی پاتے ہیں۔یہ سطور ہیڈ ماسٹر جناب عطاءالرحمان صاحب کی خواہش پر لکھ کر ایک اچھی روایت کے بارے میں لکھ کر روحانی خوشی ملی ہے۔دعا ہے اللہ کریم محبتوں کے سلسلے قائم رکھیں اور اداروں میں ایک مثالی ماحول فروغ پاۓ۔ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمان مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے ہی معلمیں کے حوالے سے اچھے جذبات کا اظہار کیا جو قابل غور بات ہے۔اس سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے۔اور اس روایت پر عمل کرتے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔ادارے اسی طرز عمل سے مثالی بنتے ہیں۔جی چاہتا ہے موصوف احسن سلطان ترین کے حوالے سے کچھ مزید عرض کروںاحسن سلطان خان صاحب بی ایس کمپیوٹر سائنس ہیں کمپوزنگ، ڈیزائینگ اور گرافکس میں بہترین مہارت رکھتے ہیں انتہائی خوش اخلاق، ملنسار سنجیدہ اور شائستہ لہجہ کے مالک ہیں انتہائی سنجیدگی او شفقت آمیز لہجے کے ساتھ اپنا سبق طلبہ تک پہنچاتے ہیں حاصلات تعلم کو مدنظر رکھتے ہوئے دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے تصور کی پختگی کا سامان کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سکول کے تمام طلبہ آپ سے بحسن و خوبی استفادہ کرتے ہیں اور بے پناہ محبت کرتے ہیں
ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ باقی اساتذہ سکول کے اوقات کار میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں جبکہ مدرس احسن سلطان خان صاحب سکول کے بعد بھی اپنے طلبہ کے معاونات کی تیاری، جائزے کے لئے سوالنامہ کی تیاری اور ٹیچر ہونے کے باوجود سکول کے دفتری امور بھی سکول کے بعد سر انجام دیتے ہیں ان کی ان صفات اور شبانہ روز انتھک جد و جہد کی بدولت قاضی عبد اللہ جاوید صاحب اے ایس ڈی ای او صاحب سرکل سرائے صالح، سکول لیڈر محسن نواز جدون اور ہیڈ ٹیچر حافظ عطاء الرحمان صاحب نے انھیں حسن کارکردگی کی اعزازی سند سے نواز کر ایک شاندار روایت قائم کر دی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International