تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

حلقۂ ادب اسلامی قطر کا ماہانہ اجلاس ومشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, August 21st, 2024

حلقۂ ادب اسلامی قطر کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی اجلاس اور مشاعرہ اس ماہ کی 8 تاریخ جمعرات کی شب ان لائن زوم پر منعقد کیا گیا- ماہ اگست کی مناسبت سے پروگرام کا نثری حصہ جشن آزادی ہند کے لئے معنون رہا

مسندِ صدارت پر مولانا فتح شریف عمری ازہری جلوہ افروز تھے، جبکہ مہمانِ خصوصی کی نشست کو ڈاکٹر اسحٰق اور محترمہ عائشہ مجاہد نے رونق بخشی اور بحیثیت رفیق مشاعرہ جناب شاہد سنگارپوری تشریف فرما تھے-

اجلاس کی نظامت کے فرائض شاعر جناب مبصر ایمان نے انجام دیئے جبکہ مظفر نایاب نے معاونت کی، پروگرام کا آغاز ماسٹر خزیمہ کاظمی کی تلاوت سے ہوا جناب عامر شکیب نے مہمانوں کا مختصر تعارف کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا-

ناظم مشاعرہ نے دلنشین لہجہ میں مترنم حمدیہ کلام پیش کیا۔ اس کے بعد اجلاس کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اجلاس کا پہلے حصے میں جشن آزادی ہند کی مناسبت سے جناب سید احمد محمود، محترمہ عائشہ مجاہد صاحبہ اور فتح شریف عمری ازہری کی جانب سے بہترین مضمون پیش کئے گئے-

اجلاس کے دوسرے حصے میں حسبِ روایت شاندار مشاعرہ منعقد ہوا۔

مشاعرے میں جن شعراء نے کلام پیش کیا ان کے اسم گرامی یوں ہیں

جناب جمال چشتی ، جناب مبصر ایمان ، جناب شاہد سنگارپوری ، جناب ذکی قاضی ، جناب ضیاء عرشی ، جناب اظفر گردیزی ، جناب بشیر عبدالمجید ، جناب عامر شکیب ، جناب ندیم جیلانی ، جناب مظفر نایاب ، جناب منصور عظمی اور جناب رفیق شاد اکولوی.

صدر حلقہ مظفر نایاب نے قطعات تاریخ بھی پیش کئے-

مہمانانِ خصوصی نے بھی حلقہء ادب اسلامی کی تعمیری اور ادبی کوششوں کو سراہا، اور اجلاس ومشاعرہ کی کامیابی پر منتظمینِ حلقہ کو مبارکباد پیش کی۔

صدرِ اجلاس فتح شریف عمری ازہری نے جامع اور مفید خطبہل صدارت ارشاد فرمایا، سامعین اور رفقاء کو اک ضروری بات پر متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ، ملک و بیرون ملک دوستوں کو جشن آزادی ہند کی تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے.

آخر میں معاون ناظمِ اجلاس مظفر نایاب کے منظوم شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

رپورٹ
مبصر ایمان
دوحہ، قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International