rki.news
اے خدا میرے خدا میرے خدا میرے خدا
مالک ارض و سما کوئی نہیں تیرے سوا
اے خدا رزق تو ہی سب کو عطا کرتا ہے
اپنے بندوں کی ہر اک بات سنا کرتا ہے
جو بھی ہے پاس میرے تو نے ہی سب کچھ ہے دیا
اے خدا میرے خدا میرے خدا میرے خدا
غم کے ماروں کو بھی تو شاد کیا کرتا ہے
اجڈے گلشن کوبھی آباد کیا کرتا ہے
اپنی قدرت سےگلستاں کو بھی کرتاہے ہرا
اے خدا میرے خدا میرے خدا میرے خدا
یہ گنہگار و خطا کار حلیمہ ہے خدا
تیری رحمت کی طلبگار حلیمہ ہے خدا
کاش ایسا ہو حلیمہ کا بھی ہو جائے بھلا
اے خدا میرے خدا میرے خدا میرے خدا
ڈاکٹر حلیمہ یاسمین منیکا ڈيہ جیین پور اعظم گڑھ انڈیا
Leave a Reply