Today ePaper
Rahbar e Kisan International

حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخی میلہ چراغاں منعقد کرنے کا شاندار اقدام

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, April 9th, 2025

rki.news

سال بعد شالامار باغ کے اندر بھی تقریبات منعقد ہوں گی کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(میاں نوید افضل )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب 67 سال بعد تاریخی میلہ چراغاں کو شالامار باغ میں دوبارہ بحال کر رہی ہے، جو اس خطے کے تہذیبی اور صوفی ورثے کی ایک نمایاں علامت ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر منعقد ہونے والا یہ میلہ نہ صرف پنجاب کے صوفی و ثقافتی ورثے کو بحال کرے گا بلکہ عوام کو ایک منفرد تفریحی اور روحانی تجربہ بھی فراہم کرے گا۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام، یہ 4 روزہ تقریب اس تاریخی روایت کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔یہ چار روزہ میلہ 11 اپریل 2025 سے 14 اپریل 2025 تک مادھو لال حسین کے دربار اور شالیمار باغ میں منعقد ہو گا، جس میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں متنوع تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دن کے اوقات میں علما اور تاریخ دانوں کے لیکچرز، شاہ حسین کی تعلیمات پر مبنی پینل ڈسکشنز، شاہ حسین کی کافیاں اور پنجابی مشاعرہ شامل ہوں گے۔ جبکہ شام کے وقت صوفی فوک قوالیاں، صوفی بزرگوں کے ڈیرے، ہیر گوئی، روایتی کھانوں کے سٹال، اور علاقائی دستکاری کا بازار سجایا جائے گا۔ تاریخی طور پر مشہور مقدس الاؤ بھی روشن کیا جائے گا، جہاں عقیدت مند چراغاں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہری آرام دہ اور محفوظ ماحول میں اس میلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔میلہ چراغاں صدیوں سے لاہور کی تہذیب و ثقافت کی ایک نمایاں علامت رہا ہے، جس کا مقصد صوفی اقدار، محبت، روحانی بیداری اور امن و ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی، کامران لاشاری نے اس موقع پر کہا”میلہ چراغاں لاہور کی تہذیبی شناخت کی علامت ہے اور اس کی بحالی ہمارے ورثے کو محفوظ رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ میلہ نہ صرف صوفی شاعر شاہ حسین کی میراث کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ باہمی رواداری، تخلیقی صلاحیتوں اور روایتی فنون کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ہم سب کو اس عظیم میلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ اپنی جڑوں سے جُڑے رہیں اور لاہور کی روح کو زندہ رکھیں۔”


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International