rki.news
احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
نفرتوں کی فضا ہے وطن میں
پیار پنپے گا کیسے چمن میں
سربراہوں کو دِکھتی نہیں ہے
کیوں یہ غارت گری ہے وطن میں
پرُ تشدد وطن ہوگیا ہے
ذہن جب سے غبن ہوگیا ہے
عصبیت کر گئی ہے سرایت
خون آگیں چمن ہوگیا ہے
جب تلک امن قائم نہ ہوگا
اعتبار اپنا دائم نہ ہوگا
سیکھ لیں مِل کے رہنا اگر سب
ملک میں پھر کرائم نہ ہوگا
بچالے نحوست ست سے مولا وطن کو
یہ اچھا نہیں اوڑھ لیں اب کفن کو
تباہی کے بادل گرجنے لگے ہیں
مفاسد سے رکھنا ہے دوُر اس چمن کو
Leave a Reply