rki.news
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دیگر اضلاح کی طرح ضلع ہری پور میں دفتر ضلع ہری پور کے اقدامات تعلیم کے عمل کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے احسن عمل ہیں۔میرے پیارے بھاٸی صفدر زمان صاحب (ADEO)ہری پور ڈائری کے ورق سے انتخاب بھیج دیتے ہیں۔یہ ان کی خصوصی محبت ہے۔خوشی بھی محسوس ہوتی ہے کہ کس قدر قوم کے بچوں میں شعور بیداری اور حفظان صحت کے لیے جاری مہم میں راقم کو بھی اپنے حصہ کی شمع جلانے کا موقع مل جاتا ہے۔وگرنہ موضوع تو بے شمار ہیں۔جن پر اظہار خیال کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔تعلیم کے حوالے سے بات کرنا تو باعث صد افتخار سمجھتا ہوں ۔بات طویل ہو گئی۔تعلیمی اداروں
میں عشرہ رحمت للعالمینﷺ، 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ، شجر کاری مہم،داخلہ مہم ،نیز اساتذہ اور طلباء کی حاضری،تعلیمی ماحول اور تدریس میں بہتری، ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر،حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی، کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالقیوم،اسسٹینٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صفدر زمان اور دیگر افسران ٬نے انتہائی محنت اور ذمہ داری سے مذکورہ اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسمبلی میں دور دراز مقامات پر موجود ہونا اور اچھا پیغام اساتذہ اور قوم کے بچوں تک پہنچانا مثبت عمل ہے۔بات فقط اخلاص اور محبت کی ہے جو لوگ اور ہستیاں اپنے پیشے سے محبت کرتی ہیں ان کی کارکردگی نکھر کر سامنے آتی ہے۔ضلع ہری پور ہو کہ ضلع صوابی٬ضلع مانسہرہ ہو کہ ضلع ایبٹ آباد اور کے پی کے میں اور بھی اضلاح قوم کے بچوں کے لیے جس پیمانے پر اقدامات ہو رہے ہیں مثبت سوچ کے عکاس ہیں۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تعلیمی ادارے سرکاری ہوں کہ غیر سرکاری تعلیم کے فروغ کے لیے بہتر کوششیں جاری ہیں۔اس ضمن میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا وہ حوصلہ افزاء ہی نہیں قابل تعریف ہے۔پرنسپل٬ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام ہر ادارے اپنی بساط کے مطابق قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔ایک مختصر سا جاٸزہ جو اب تک سامنے آیا اس کے مطابق گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ میں پرنسپل رانا فقیر الدین اور وائس پرنسپل اظہر قریشی کی زیر نگرانی منعقدہ سیرت کوئز مقابلے میں گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ نے فرسٹ گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 ہریپور نے سیکنڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول ہلی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور ملک تنویر اعوان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس صفدر زمان پرنسپل رانا فقیر الدین اور وائس پرنسپل اظہر قریشی نے انعامات تقسیم کیے۔اسی سلسلے میں ایک اور خوبصورت تقریب جو خوبصورت اضافہ شمار ہوتا ہے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ہری پور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور ملک تنویر اعوان کی زیر قیادت عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ میں پرنسپل رانا فقیر الدین اور وائس پرنسپل اظہر قریشی کی زیر نگرانی منعقدہ سیرت کوئز مقابلے میں گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ نے فرسٹ گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 ہریپور نے سیکنڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول ہلی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی اور نعت میں گورنمنٹ ہائی سکول چنگی باندی فرسٹ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ سیکنڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹر نمبر 2 تھرڈ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے۔نیز گورنمنٹ مڈل سکول کھیروچ ہری پور٬گورنمنٹ ہاٸی سکول کھولیاں بالا ہری پور٬گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چھجیاں ہری پور٬گورنمنٹ مڈل سکول تراڑ ہری پور٬گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول کوٹ نجیب اللہ ہری پور٬گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور٬گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمد محسن مرتضٰی شہید سکول ریحانہ ہری پور٬گورنمنٹ ہاٸی سکول گلہم ہری پور،گورنمنٹ مڈل سکول شاہ مقصود ہری پور،اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی فضا کی بہتری اور حفظان صحت کے حوالے سے فعال سرگرمیاں خوش آئند ہیں۔یہ بات تو مسلمہ ہے کہ معاشرے میں پسے ہوۓ طبقہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہ بات حوصلہ افزاء بھی ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے اقدامات ہیں ان کی کامیابی کے لیے ہر فرد کے کرادر کی ضرورت ہے۔ضلع ہری پور میں بہتر تعلیمی فضا باہمی اتفاق اور تعاون کی بدولت ہے۔یہی تو عظمت کی علامت ہے۔ قوم کے بچے امانت ہیں۔ان کے مستقبل کو درخشاں بنانے کے لیے اور تعلیم کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
Leave a Reply