تازہ ترین / Latest
  Friday, December 27th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

داخلہ مہم اور ASDEO سرکل آمازئی غازی ہری پور

Articles , Events - تقریبات , / Monday, April 29th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین ! بقول شاعر:.
ذرا نم ہو تو مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
ضلع ہری پور کی سرزمین میں بے شمار لوگ موجود ہیں جن کی خدمات سے یہ سرزمین خوشحال ہے۔تعلیمی شخصیات کا کردار ہی تو اس مٹی کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔انہی قیمتی شخصیات میں ایک عظیم نام
”طوطی شاہ صاحب ASDEO“سرکل آمازئی تحصیل غازی ضلع ہری پور ہیں۔جو اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں اور وقت کی پابندی کے اصول پر عمل کرنا ہی کامیابی تصور کرتے ہیموص کا تعلق یونین کونسل ناڑہ امازئی تحصیل غازی ہری پور سے ہے۔18 مئی 1986 میں پی۔ٹی۔سی معلم محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی اور قوم کے بچوں میں علم کی دولت تقسیم کرنا شروع کر دی۔ایک جذبہ جنوں سے اپنا مقدس فرض 38 سال سے ادا کرنے والے ASDEO سرکل امازئی طوطی شاہ جو اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مسائل بہت زیادہ ہیں۔سہولیات زندگی کم ہیں لیکن عزم بلند رکھتے اپنی تعلیمی خدمات کا تسلسل جاری رکھا اور اب قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تو پورے سرکل امازئی کی ذمہ داری مل گئی۔موصوف نے پشاور یونیورسٹی سے ایم۔اے۔بی۔ایڈ کیا۔ملازمت کے دوران سی۔ٹی اور ایس۔ایس۔ٹی پوسٹ پر ترقی پائی اور ایک کامل جذبہ سے اپنا مقدس فرض ادا کرتے رہے۔دل میں ایک تڑپ رہی اور علاقہ میں تعلیمی انقلاب لانے کا ارادہ رکھا شاید اس خواب کی تعبیر پوری ہونے کو ہے۔سال 2024۔25 میں داخلہ مہم کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے کام کرنے اور مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے موصوف چونکہ عرصہ دراز سے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی فرائض سر انجام دیتے رہے اب سرکل امازئی میں اہم ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔امید کی جا سکتی ہے کہ اساتذہ کی عزت نفس اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس وقت جو ماحول ہے اس میں سب مل کر کردار ادا کریں گے تو تعلیمی فضا بہتر بن پاۓ گی۔بچوں کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لیے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے۔موصوف اس لحاظ سے مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ استعداد قابل عمل ہے ۔اس سے یقینی طور پر ناڑہ آمازئی کے علاقہ میں نہ صرف تعلیمی فضا بہتر ہو گی بلکہ اتفاق اور اتحاد پیدا ہوتے کام سے لگن بھی پیدا ہوگی۔امید کی جا سکتی ہے موصوف نہ صرف داخلہ مہم بلکہ بہتر تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔سرکل امازئی میں مختصر سے عرصہ میں تعلیمی انقلاب لانا موصوف کی حکمت عملی کا ثبوت ہے امید کی جا سکتی ہے ہفتہ صفائی بھی ایک جذبہ سے اساتذہ کرام منائیں گے اور داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International