rki.news
خدایا کرم کی نظر ہم پہ دائم رواں ہو
ہر اک صبح خوشبو، ہر اک شام جاں ہو
ملے رزق میں خیر، عزت فراواں ہو
دلوں میں سکون چہروں پہ نشاں ہو
صحت ہو کامل، طبیعت آساں ہو
بدن میں تندرستی، زبان پر اذاں ہو
محبت ہو دل میں عداوت گراں ہو
ہر ایک رشتہ خوشی کا ہی نشاں ہو
زباں سچ کہے دل میں اخلاص جاں ہو
عمل میں نرمی خیالوں میں اماں ہو
نہ نفرت ہو کہیں نہ فتنہ عیاں ہو
زمیں پر ترے امن کا ہی آسماں ہو
نہ دل میں غم نہ آنکھوں میں نم ہو
دعاؤں کے بدلے خوشی کا سماں ہو
معین دنیا بھی روشن عقبیٰ بھی روشن ہو
خدایا! تری رحمت ہر سو عیاں ہو
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply