Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دفتر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، لاہور میں کھلی کچہری — شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ

Articles , Snippets , / Tuesday, October 21st, 2025

rki.news

لاہور : (فریدہ خانم) ،
21 اکتوبر 2025ء کو وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شہریوں کی شکایات کو تفصیل سے سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہری حیدر علی، عمران علی (امانت میں خیانت)، خورشید بی بی، منیر احمد (اغواء)، کلیم اللہ، عبداللہ (چوری)، علی رضا (چیک ڈس آنر) اور رمشاء طارق (زیادتی) سمیت دیگر شہری اپنے مقدمات کی تفتیش سے متعلق شکایات کے سلسلے میں پیش ہوئے۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے تمام شکایات کو بغور سنا اور موقع پر فوری احکامات جاری کئے۔
ناقص تفتیش کے باعث چند مقدمات کو تبدیلیِ تفتیش بورڈ میں مارک کیا گیا، جبکہ متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے۔
مزید برآں، کچھ شکایات پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے اپنے دفتر کے اے ڈی آئی جی کو انکوائری کے احکامات دیئے، جبکہ بعض معاملات میں ڈویژنل ایس پیز انویسٹیگیشن کو فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International