تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

دور حاضر کے مسلمان کی بنیادی ترجیح

Articles , / Saturday, May 4th, 2024

از قلم : ماریہ شعبان(شکر گڑھ ،نارووال)

انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ہمارے مذہب نے دیا ہے ۔اسے عقل و شعور اور عظمت و بڑائی سے نوازا گیا ہے لیکن اس کے باوجود انسان اپنے درجے اور معرفت سے لطف اندوز ہونے کی بجائے اپنے خود ساختہ درجوں میں بٹا ہوا ہے ۔انسان کو اشرف المخلوقات کے منسب پہ فائز کرنے کا فیصلہ خود اللّٰہ سبحانہ وتعالی کا تھا مگر آج کا مسلمان اسے اپنا حق سمجھ کر غفلت کا شکار ہو چکا ہے ۔اتنے بلند مرتبے پر فائز ہونے کے بعد مسلمان کو شاکر وعاجز ہونا چاہیے جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے “اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے” ایک مسلمان کا سب سے بڑا خسارہ اسکی بعثت کے منشور کو فراموش کرنا ہے اور اس کی ان گنت مثالیں آج ہمارے معاشرے میں ملتی ہیں ۔خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنے کی دوڑ میں ہم اپنی زندگی کا اصل مقصد بھول چکے ہیں ۔مسلمان وہ قوم تھی جس نے اپنی تخلیق کے وقت سے ہی خدا اور اسلام کے احکام و قوانین کو پوری دنیا میں پھیلا کر عالم اسلام کی بنیاد رکھی ۔مگر صد افسوس آج مسلمان تو ہیں لیکن عالم اسلام کی بنیاد کمزور پڑ چکی ہے ۔مغرب کی تقلید میں آج کا مسلمان کہیں کھو گیا ہے ۔اس ناگزیر دور میں جہاں مقبوضہ کشمیر کے مصائب ،فلسطین کی آہ وبقا،قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کا دیارِغیر میں حراست میں ہونے اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات پر متحد ہونے کی ضرورت ہے وہاں ہم عورت مارچ،کرکٹ میچیز،فیشن ٹرینڈز ،سو کالڈ پولیٹکس اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات پر زیر بحث ہیں ۔ہمیں اس انتہائی صورت حال میں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔اگر پوری امت مسلمہ یکجا ہو کر اسلام کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے تو وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہو گا اور اسلام دشمن عناصر نیست و نابود ہوں گے ان شاءاللہ عزوجل اللّٰہ سبحانہ وتعالی ملک وقوم کا حامی و ناصر ہو (آمین)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International