Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دوسرا سالانہ بابا طالب جتوئی ایوارڈ پروگرام 2025

Articles , Snippets , / Monday, April 14th, 2025

rki.news
رپورتاژ
٭
ڈاکٹر رحمت عزیزخان چترالی٭

ادب کسی بھی قوم کی روح ہوتا ہے اور جب یہ ادب اُس قوم کی اپنی مادری زبان میں ہو تو یہ نہ صرف اُس قوم کو اپنی پہچان عطا کرتا ہے بلکہ اسے اپنی جڑوں سے بھی جوڑتا ہے۔ اس تناظر میں پنجابی ادبی تنظیم ”چاننی“ ساہیوال کی جانب سے منعقد ہونے والا دوسرا سالانہ بابا طالب جتوئی ایوارڈ پروگرام جوکہ 12 اپریل 2025 کو ساہیوال میں منعقد کیا گیا، ایک اہم ادبی، ثقافتی اور تہذیبی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس ایوارڈ پروگرام میں ایک فکری وژن کی بھر پور انداز میں عکاسی کی گئی۔ یہ پروگرام صرف اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب نہیں بلکہ پنجابی زبان کے ساتھ ساتھ اردو اور کھوار زبان، تہذیب، تاریخ اور ادبی ورثے کی بقا اور ترویج کا ایک بھرپور مظہر بھی تھا۔ شاکر جتوئی (صدر) اور اعظم سہیل ہارون (جنرل سیکرٹری) کی ادبی بصیرت، مسلسل محنت اور خلوص نے اس ایوارڈ پروگرام کو پنجابی ادب کے ساتھ ساتھ اردو اور کھوار زبان و ادب کی ایک معتبر روایت بنا دیا ہے۔
اس سال پورے پاکستان سے جن شعرا، ادباء، محققین اور دانشوروں کو ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ نہ صرف تخلیقی حوالے سے اہم نام ہیں بلکہ فکری و تنقیدی میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر محبوب سرمد کی کتاب “اکھراکھر حمداں” میں رب کی حمد و ثنا کو روحانی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مشرف حسین انجم کی تخلیق “خوشبوئے ختم المرسلین” عشقِ رسول صلوسلم عل کی خوشبو کو لفظوں میں سمیٹتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول کی تحقیقی کتاب “رومی اور اقبال میں فکری روابط” علم و فکر کے نئے زاویے پیش کرتی ہے۔ یہ فہرست صرف شاعری یا نثر پر مشتمل نہیں بلکہ اس میں تنقید، تحقیق، تاریخی شعور اور زبان کی خدمت کرنے والے سینئر و جونیئر اہلِ قلم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجابی سیوک ایوارڈ بہت ہی اہم ہے جو کہ پنجابی ادب کے فروع کے لیے ادیبوں کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ تنظیم ”چاننی“ کی جانب سے پیش کیے جانے والے پنجابی سیوک ایوارڈز اُن شخصیات کو دیے جا رہے ہیں جنہوں نے پنجابی زبان و ادب، تحقیق، تعلیم یا سماجی خدمات کے ذریعے نمایاں کام کیا ہے۔مثلاً: اشرف رجوکا، راکی ولسن، ڈاکٹر طارق محمود آکاش وغیرہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ نذیر زاہد مرحوم کو بعد از وفات ایوارڈ دینا اُن کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔ ایوارڈ میں خواتین کو بھی بھرپور انداز میں نمائندگی دی گئی ہے۔ اس فہرست میں خواتین اہلِ قلم جیسے کہ انیسہ بتول، نوشین نوشی، نمرہ شہزاد، حائقہ نور کی شمولیت اس امر کا ثبوت ہے کہ پنجابی ادب میں خواتین کی موجودگی دن بہ دن مستحکم ہو رہی ہے اور وہ نئے موضوعات اور منفرد انداز کے ساتھ اپنی ادبی شناخت بنا رہی ہیں۔
ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور چترال سمیت کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شمولیت اس بات کی مظہر ہے کہ بابا طالب جتوئی ایوارڈ ایک علاقائی نہیں بلکہ قومی سطح پر پنجابی، اردو اور کھوار ادب کے فروغ کی تحریک بنتا جا رہا ہے۔
بابا طالب جتوئی ایوارڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ ایک ایسی ادبی، فکری اور روحانی تحریک ہے جو پنجابی زبان اور ثقافت کو زندہ رکھنے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ ”چاننی“ جیسی ادبی تنظیمیں نہ صرف زبان و ادب کا تحفظ کر رہی ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال بھی قائم کر رہی ہیں۔ بابا طالب جتوئی ایوارڈ فقط ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک عہد، ایک خواب اور ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ میں ادبی تنظیم چاننی، تنظیم کے صدر و جنرل سیکریڑی شاکر جتوئی اور اعظم سہیل ہارون ایڈووکیٹ کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جن جن خوش نصیب ادیبوں کو طالب جتوئی ایوارڈ سے نواز ا گیا ان کے نام یہ ہیں۔
1۔ محبوب سرمد (فیصل آباد) اکھراکھر حمداں
2۔ سید مبارک علی شمسی (حاصل پور) والشمس والضحی
3۔ ڈاکٹر مشرف حسین انجم (سرگودھا) خوشبوٸےختم المرسلین
4۔ محمد یعقوب فردوسی امیر بادشاہ ( بھلوال) جلوہ نور
5۔ غلام محمد حامی(ساہیوال) پکھواں بھلیا اڈنا
6۔ انجینٸر ظفر محی الدین (لاہور) سجن دے ہتھ بانہہ
7۔ محمد طاہر نعیم (دیپالپور) پھلاں نال یارانے
8۔ انتظار حسین ساقی (فیصل آباد) اساں پڑھیاں عشق نمازاں
9۔ احسان فیصل کنجاہی (گجرات) مٹی کے رنگ
10۔ اعظم سہیل ہارون (حاصل پور) ایک دریا ہے میری آنکھوں میں
11۔ انیسہ بتول (گجرات) مقالہ نگاربکھری زلفیں
12۔ پروفیسر طارق ارسلان طارق (ٹوبہ ٹیک سنگھ) پہلی صورت
13۔ شوکت رفتہ ( تاندلیانوالہ) کھلے پھول حسرتوں کے
14۔ ارشاد ڈیروی ( ڈیرہ غازی خان ) ڈاج لٹی ہوٸی شام
15۔ ملک غلام مرتضی موہانہ ( ڈیرہ غازی خان ) گنڑ جے کاغذ
16۔ حاجی محمد اسلم جاوید ( گجرات ) تاریخ قاسم آباد
17۔ ڈاکٹر محمد عبدالمالک ( گجرات) سخن دلنواز
18۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول ( سانگلہ ہل) رومی اور اقبال میں فکری روابط
19۔ محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ (حاصل پور) جستجو عین کی
20۔ احمد دین قادری (ساہیوال) پنجابی سیوک ایوارڈ
21۔ عابدعلیم سہو( بھکر) پنجابی سیوک ایوارڈ
22۔ اشرف رجوکا(چنیوٹ) پنجابی سیوک ایوارڈ
23۔ راٸے انس منیب (چنیوٹ) پنجابی سیوک ایوارڈ
24۔ ڈاکٹر طارق محمود آکاش (ڈسکہ) پنجابی سیوک ایوارڈ
25۔ راکی ولسن (ڈسکہ) پنجابی سیوک ایوارڈ
26۔ اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری( گوجر خان) نوشاہیاں نے شاہ
27۔ پروفیسر عاصم اسلم (ساہیوال) پنجابی سیوک ایوارڈ
28۔ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل کاٹھیا(ساہیوال) پنجابی سیوک ایوارڈ
29۔ محمود محسن (پاکپتن) سانجھی پیڑ
30۔ عبدالرحیم بھٹی (ہری پور) تاریخ راجپوت بھٹی
31۔ علی محمد خاکی بلوچ (میانوالی) مَنیوا
32۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب (فیصل آباد) اےاللہ میں حاضر آں
33۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام دستگر (فیصل آباد ) حرفِ حقیقت
34۔ شوکت مغل (گوجرہ) پیڑاں دے وچکار
35۔ میاں فیروز قیصر بریت (لاہور) پنجابی سیوک ایوارڈ
36۔ نذیر زاہد (مرحوم) ۔۔۔(قصور) پنجابی سیوک ایوارڈ
37۔ صوفی محمد ضیاء شاہد (کمالیہ) پنجابی سیوک ایوارڈ
38۔ محمد افضل خان وینس (خیر پور ٹامیوالی) پنجابی سیوک ایوارڈ
39۔ علی تنہا (لیہ) لہو آنکھوں سے بہتا ہے
40۔ محمد عثمان چشتی پھلروان (تاندلیانوالہ) ڈاکٹر محمد افتخار شفیع کی ادبی جہات
41۔ نوشین حسین نوشی (گوجرانوالہ) آکھیا سی نا لوگ نٸیں چنگے
42۔ حاٸقہ نور (لاہور) پنجابی سیوک ایوارڈ
43۔ علی عمران سندھو (حویلی لکھا۔۔۔اوکاڑہ) پنجابی سیوک ایوارڈ
44۔ منصب علی وٹو (پاکپتن) پنجابی سیوک ایوارڈ
45۔ نمرہ شہزاد (جھنگ) رنگِ حیات
46۔ ڈاکٹر رحمت عزیز چترالی (چترال) میرا اقبال
47۔ ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں (چنیوٹ) حرفِ حیاتی
48۔ یسین ثاقب بلوچ(میانوالی) نکات دل
49۔ بشیر ندیم (سرگودھا) نگھیاں بُکلاں
50۔ ڈاکٹر عارف حسین عارف (فیصل اباد)انتخاب اصناف شعر و نثر
51۔ راحت امیر خان تری خیلوی (میانوالی) بے اندازیاں
52۔ فرح علوی (پاکپتن) بانس کی باڑ
53۔ ثمرہ کوثر (چیچہ وطنی) حلیم الحق حقی اور تصوف
54۔ مقصود قلزم (فیصل آباد) پنجابی سیوک ایوارڈ
55۔ محمد اختر خان (ساہیوال) پنجابی سیوک ایوارڈ
56۔ اسرار مسعود ساجد (پاکپتن) پنجابی سیوک ایوارڈ
57۔ شہراز وٹو (فیصل آباد) پنجابی سیوک ایوارڈ
58۔ قراةالعین شفق (ساہیوال) پنجابی سیوک ایوارڈ

*ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کا تعلق خیبرپختونخوا چترال سے ہے آپ حالات حاضرہ، علم ادب، لسانیات اور تحقیق و تنقیدی موضوعات پر لکھتے ہیں ان سے اس ای میل rachitrali@gmail.com اور واٹس ایپ نمبر 03365114595 پر رابطہ کیا جاسکتا ہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International