rki.news
کبھی تو تُم مرے پاس آیا کرو
غموں کو ہنسی میں چُھپایا کرو
جو آنکھوں میں رہتے ہیں خوابِ
انہیں گفتگو میں بتایا کرو
یہ دل منتظر ہے تمہارے لئے
کبھی حالِ دل بھی سُنایا کرو
سفر زندگی ہے کٹھن بہت
مرے ہم سفر بن کر نَبھایا کرو
اگر دُوریاں بَڑھنے لگیں کبھی
محبت سے رستہ سجایا کرو
خفا مت ہونا میری خاموشیوں سے
خلوصِ سخن بھی کبھی دکھایا کرو
نظر کی زباں بھی کچھ کہہ گئی
تُم چشمِ دل سے سمجایا کرو
وہ لمحے جو دل کو سکوں دیں
انہیں محبت کے تحفے بنایا کرو
اداسی گھروں میں بسیرا نہ لے
تُم خوشی کا دیا جلایا کرو
دیکھا ہے یہ دل کی نغمہ سَرائی میں
تم بھی معین کی باہوں میں آیا کرو
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply