تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین! کلام سخن اقبالؒ کس قدر خوبصورت ،دلکش اور زندگی کا آئینہ دار ہے۔کلام سخن سے ایک شعر کا انتخاب کرتا ہوں
نہیں ہے نا امید اقبالؒ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اس کے تناظر میں دیکھا جاۓ تو اللہ کریم نے ہر انسان کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ان صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہی تو ضروری ہے۔بچے قوم کی امانت ہوتے ہیں۔وہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہوں یا غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہوں اساتذہ ہی ان کی ہمہ پہلو تعلیم و تربیت سے ان کی شخصیت اور کردار میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور جماعت ہفتم کے بچے محمد انس نے گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا کی فرف سے ایٹا سکالرشپ کے امتحان کے مقابلہ میں ہری پور سے ایک سیٹ پر اپنی برتری برقرار رکھی جو بہت بڑا اعزاز ہے۔محترم قاضی محمد جاوید صاحب پرنسپل گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور نے جب اس بات سے آگاہی دی تو دل کے آنگن میں خوشیوں کے پھول کھل اٹھےاور استاد کی محنت کا احساس ہوا۔یہ حقیقت تو اپنی جگہ مسلمہ ہے۔بقول شاعر:-
یہ فیضان نظر بخشا گیا ہے اہل مکتب کو
خزف ریزوں سے کر لیتے ہیں لعل و گہر پیدا
محترم قاضی محمد جاوید صاحب پرنسپل گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور اور ان کے کاروان میں شامل اساتذہ کرام جن کی محنت اور تعلیم و تربیت کے اعجاز سے کامیابی ملی۔مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان کی جس قدر بھی حوصلہ افزاٸی کی جاۓ کم ہے۔یہ کارنامہ بجا طور پر لاٸق تحسین ہے۔اس عہد میں اتنی بڑی کامیابی نہ صرف اساتذہ٬والدین بلکہ پورے سماج اور علاقہ کے لیے نیک شگون ہے۔یہ بات تو تسلیم کرنا پڑتی ہے استاد کا کردار کس قدر اہم ہے۔بقول شاعر:-
میرے افکار میرے ہم سفر ہیں
میں اپنی ذات میں اک قافلہ ہوں
استاد کی محنت اور کاوش سے ہی معصوم پھول کھلتے ہیں اور ان کی خوشبو سے چمن مہکتے ہیں۔یہ بات قابل غور بھی ہے معاشرے کے متوسط طبقہ کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں۔اساتذہ انتہاٸی سخت موسم اور حالات کا سامنا کرتے ہوۓ قوم کے معماران کی جسمانی اور ذہنی تربیت کا مقدس فرض ادا کرتے ہیں۔اس لیے ان عظیم ہستیوں کا احترام ضروری ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبائی حکومت اس بچے کے جملہ اخراجات جماعت ہفتم سے بارہویں جماعت تک برداشت کرے گی۔اس لیے ہر طالب علم کو محنت اور کوشش سے تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ نہ صرف اس کے اساتذہ اور والدین خوشی محسوس کریں بلکہ اس کا مستقبل بھی روشن ہو ۔قوم کے بچوں کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ یاد رکھنا چاہیے۔بقول شاعر:-
باہمت لوگ کبھی ہارا نہیں کرتے
یا وہ جیت جاتے ہیں یا وہ کچھ سیکھ جاتے ہیں
گورنمنٹ ہاٸیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور کے طالب علم محمد انس جماعت ہفتم کی کامیابی سے ہر طالب علم کے دل میں ایک تحریک پیدا ہونی چاہیے ۔محنت کامیابی کی اولین شرط ہوتی ہے۔عملی زندگی کی کامیابی کا انحصار بھی تو ابتداٸی کلاسز کی پڑھاٸی پر ہوتا ہے اس لیے ہر طالب علم کو محنت کی ضرورت ہے۔یہ بات تو قابل یاداشت ہے بقول شاعر:-
پھول یونہی نہیں کھل جاتے صاحب
بیج کو دفن ہونا پڑتا ہے
استاد کا کردار اور کام کس قدر بلند اور اہم ہوتا ہے؟شاید کبھی ہم نے اس پہلو پر غور نہیں کیا؟استاد ہی تو ایسی شخصیت ہے جو فن تدریس کے اعجاز سے قوم کے نونہالان کو فرش کی پستیوں سے نکال کر عرش کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوۓ مقدس فرض ادا کرتا ہے۔یہ کام تو اساتذہ کرام ہی سرانجام دیتے ہیں جو قوم کے بچوں میں ایک احساس اجاگر کرتے ہیں۔بقول شاعر:-
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اس ضمن میں یہ بات بجا طور پر کہی جا سکتی ہے مقابلہ کا دور ہے۔ہر ادارہ اپنے وقار اور عزت کی بحالی کے لیے کوشاں رہتا ہے اور قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی خاطر دلچسپی اور محنت سے کام کرنا ضروری خیال کیا جاتا ہے۔آگے بڑھنے اور مقابلہ کے امتحانات ہوں کہ بزم ادب٬جسمانی سرگرمیاں ہوں کہ تعلیمی کام ہر طالب علم کو دلچسپی لینی چاہیے۔میں ایک بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں۔بقول شاعر:-
جو یقیں کی راہ پر چل پڑے
انہیں منزلوں نے پناہ دی
موصوف قاضی محمد جاوید صاحب کے کاروان میں شامل قیمتی ہیرے جو قوم کے سرمایہ کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں محترم تسنیم الرحمانSS,وحید خانSS,اگزر خان IPE,محمد طاہر یوسف SST,مظہر علی SST,رضا علی شاہ SST,عبدالرزاق SST,جاوید اختر C.T,محمد اسلم C.T,محمد شجاعت C.T,عاطف C.T,شہزادہ خان PET,رضاءالحق A.T,محمد ابراہیم قاری صاحب جیسی ہستیاں شامل ہیں۔ علاقہ بھر کی طرف سے سب کے نام نشاط کی کلیاں اور محبتوں پھول
رابطہ۔03123377085
Leave a Reply