rki.news
لاہور (بیورو رپورٹ): سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے راؤ بابر جمیل کو اپنا سیاسی مشیر نامزد کر دیا۔ اس نامزدگی کا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے جاری کیا۔
اس موقع پر سید حسن مرتضیٰ نے راؤ بابر جمیل کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو ترقی پسند افراد کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا کے ترقی پسند ممالک کی صفِ اول میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عزت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوامی رابطوں کے ذریعے جدوجہد اس کا منشور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی حکمتِ عملی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضامن ہے۔
راؤ بابر جمیل نے پارٹی قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
Leave a Reply