rki.news
س ان کا طرہ امتیاز تھا کہ وہ کتابیں پڑھتے تھے، انھیں اس بات سے کوی غرض نہ تھی کہ لکھنے والا کس علاقے، کس دیس، کس خطے اور کس مذہب کا ہے، وہ اونچ نیچ، رنگ نسل کی تفریق سے
ماورا تھے، اس رنگ برنگی، آپا دھاپی دنیا میں وہ اپنی طرز کے علیحدہ ہی انسان تھے، اور آپ کو اگر میں سچ بتاوں تو ایسے قابل اور علم دوست انسان آج کل اس نفسانفسی کی دنیا میں سے ناپید ہوتے جاتے ہیں. وہ مہاراشٹر ریاست کے شہر ڈیگلور سے تعلق رکھتے تھے،
ایک امام مسجد کے قابل سپوت اور پیشے کے لحاظ سے استاد تھے، انھیں پڑھائی لکھای کا شوق، جنون کی انتہا وں تک تھا، وہ اپنے سکول میں طلبا و طالبات کو اس قدر محنت اور جانفشانی سے پڑھاتے تھے کہ نکمے سے نکما طالب علم بھی پڑھنا لکھنا شروع کر دیتا اور اسی محنت کے نتیجے میں بھائی راشد دیش مکھ جی کے طلبا و طالبات پوری دنیا میں اپنے استاد محترم کا نام روشن کر رہے ہیں، اب آپ پوچھیں گے کہ میری بھای صاحب سدی راشد دیش مکھ جی سے آشنائی کب اور کیسے ہوی تو مان لیجیے کہ سوشل میڈیا ی دنیا کے طفیل میرے افسانے، کالم اور شاعری کو پڑھ کر بھای صاحب سدی راشد دیش مکھ جی کے اہل خانہ ان کی اہلیہ بھابھی عصمت جی اور ان کی دختر نیک اختر حوریہ تبسم جی سے کافی تفصیل سے گفتگو ہوی اور بھای راشد صاحب کی بھتیجی نورین گوہر جی سے بھی ادب کے حوالے سے کافی طویل گفتگو ہوی اور آپ یقین مانیے کہ اس علمی اور ادبی گھرانے کی علم دوستی نے علمی و ادبی لوگوں کو جتنا مان دیا دل باغ باغ ہو گیا کہ اس عہد نفسانفسی میں بھی بھائی سدی راشد دیش مکھ جی جیسے علم دوست انسان موجود ہیں جو اپنی مصروفیات کو تج کے بے شمار علم اور ادبی ہستیوں کے ساتھ ساتھ اپنی اس عام سی بہن پونم نورین کی سینکڑوں پوسٹیں سوشل میڈیا پہ شییرہی نہیں کرتے بلکہ اپنے ہزاروں طلبہ و طالبات کو تختہ سیاہ پہ خوش خطی سے چاک کے ساتھ لکھ کے کءی کءی گھنٹوں کے لیکچرز بھی دیتے ہیں، انھیں
پڑھاتے، لکھاتے اور سمجھاتے ہیں، ہم تو لکھ کے سرخرو ہو جاتے ہیں مگر ہمارے لکھے ہوے کو طالبعلموں تک پہنچانا سدی راشد دیش مکھ جیسے قابل، سنجیدہ اور محنتی اساتذۂ کرام کا ہی ہنر یے، اللہ پاک آپ کو صحت تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور آپ ایسے ہی ادب کی ترویج اور ترقی کے کام میں لگے رہیں. میری کتاب خالی میرے دونوں ہاتھ کی تقریب رونمائی کی آپ نے جس طرح تشہیری مہم چلائی میں تہہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں. دلی دعائیں
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
punnam.naureenl@icloud.com
Leave a Reply