تازہ ترین / Latest
  Tuesday, March 11th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

رحمت رمضان مخلوق خدا کی خدمت ہے

Articles , Snippets , / Tuesday, March 4th, 2025

کالم : عشرت معین سیما

اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو سال کے دیگر تمام مہینوں کے مقابلے میں افضل ماہ قرار دیا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اسی لیے رمضان المبارک اپنے اندر بے شمار رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ اللہ کی رحمت و کرم کمانے کا مہینہ ہے۔ دنیا کے ہر خطے کا مسلمان اس ماہ اپنی عبادات کے طفیل زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ رمضان کو باقی مہینوں کا بھی کہا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور فلاح انسانیت کے لیے وقف کرئے ۔
رمضان المبارک ہر مسلمان کی زندگی میں ایک انقلاب پیدا کرتا ہے ایک ماہ تک ہر مسلمان روزے اور نماز کے ساتھ ساتھ صدقات و زکوٰۃ کے زریعے اپنے دینی بھائی اور اسلامی معاشرے کی بھلائی کے لیے کوشاں و متحرک ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے مسلمان نہ صرف اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کی اس ماہ میں خبر گیری خاص طور پر کرتے ہیں بلکہ اُن کے معاشی اور دیگر مسائل کے لیے بھی کوشاں ہوتے ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے لیکن افسوس ہے کہ یہاں دولت کی تغلط قسیم اور غیر متناسب طبقاتی فرق معاشرے کو سدھارنے یا غربت ختم کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دیتا ہے۔ ماہ رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور منافع خوری عام شہری کی معاشی اور گھریلو زندگی پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ماہ ملک بھر میں بھکاریوں اور مانگنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ ایک سروئے کے مطابق بھکاریوں کی یہ بڑھتی تعداد معاشرے میں خیر کے کام میں رکاوٹ ہے ۔یعنی یہ بھکاری اپنی دھاڑی لگانے اور کمانے کی غرض سے اس ماہ ملک بھر کی شاہراہوں، بازاروں اور محلوں میں نظر آنے لگتے ہیں اور چھینا جھپٹی و لوٹ مار کا سماں پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مخیر حضرات کی زکوات و خیرات مستحقین تک پہنچنے سے پہلے اس بھکاری مافیا کے ہتھے لگ جاتی ہے۔ حکومت اور برسر اقتدار طبقے کو ملک سے بھکاریوں اور مفت خوروں کی یہ لعنت ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کے لیے اس ماہ ایک خاص وظیفہ جاری کرئے اور صاحب ثروت حضرات کو بھی اپنی زکوات و خیرات سر عام بانٹنے کے بجائے کسی ہسپتال، اسکول، یا رفاہی ادارے کو دے کر ملک کی حالت مستحکم بنانے کے لیے ہاتھ بٹانا چاہئے۔ حکومت اور اداروں کو رمضان المبارک کے آغاز ہی سے اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی قیمت پر کنٹرول کرنا چاہئے اور مفت اشیاء خیرات میں بانٹنے کے بجائے سستے بازار کو فروغ دینا چاہئے تاکہ ملک کا ہر شہری اپنی استطاعت کے مطابق اپنی عزت نفس کا سودا کئے بغیر رمضان اور عید خوشی سے منا سکے۔
رمضان المبارک خوشیاں اور آسانیاں بانٹنے کا مہینہ ہے اور یقین مانئیے اللہ کی مخلوق کو خوشیاں اور آسانیاں فراہم کرنا سب سے اہم اور اول درجہ عبادت ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International