rki.news
کالم نگار سعدیہ کامل
رحیم یار خان (رپورٹ): مورخہ 18 دسمبر 2025 کو ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (HDF) کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان میں کرپشن، فراڈ اور اخلاقیات کے حساس موضوع پر ایک انتہائی اہم اور معلوماتی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس منفرد سیشن کا بنیادی مقصد شرکاء میں دیانت داری، شفافیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اخلاقیات کا شعور بیدار کرنا تھا اس خصوصی تقریب میں ایچ ڈی ایف کےتمام سٹاف نے شرکت کی۔ پروگرام کی مہمانِ خصوصی و متحرک میڈم تلبیحہ منیر تھیں، جنہوں نے بطور ٹرینر اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیے۔ انہوں نے سادہ، واضح اور پُر اثر انداز میں کرپشن اور فراڈ کی مختلف اقسام اور ان کے معاشرے پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی۔
میڈم تلبیحہ منیر نے اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ایک فرد کی دیانت دارانہ سوچ پورے نظام میں انقلاب لا سکتی ہے۔” ٹریننگ کے دوران عملی مثالوں اور کیس اسٹڈیز کے ذریعے شرکاء کو پیچیدہ مسائل سمجھنے میں مدد ملی۔ یہ سیشن نہ صرف معلوماتی تھا بلکہ شرکاء کے لیے فکر انگیز بھی ثابت ہوا، جس نے انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے کا نیا عزم عطا کیا۔
Leave a Reply