تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین!محنت اور جدوجہد کی راہ پر چلنے والے لوگ کبھی تھک کر ایک مقام پر نہیں رکتے بلکہ” راز حیات پوچھ لے خضر خجستہ گام سے“ کی روایت زندہ کرتے نیا زمانہ ٬نٸے صبح وشام پیدا کرنے کی سعی بلیغ کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں۔رفیق انور خان کا شمار بھی ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو اپنی دنیا میں اپنا ایک نام رکھتے اور حلقہ یاراں میں اچھے معلم کے طور پر یاد رکھے جاتے ہیں۔ماضی کی یادوں کے دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو موصوف گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی سیریاں ہری پور میں راقم کے ساتھ رہے۔وہ قیمتی لمحات کس قدر دل نشیں تھے جب مل جل کر قوم کے بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کیا کرتے تھے۔محترم سفیر خالد صاحب اور سبھی اساتذہ و ملازمین کی محبت آج بھی دل میں زندہ ہے۔کیوں نہ ہو انسان اچھے لوگوں اور بھاٸیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔رفیق انور خان نے تو گورنمنٹ ہاٸی سکول کروالہ میں بھی مجھے اپنی تقریر میں خوش آمدید کہا تھا جب محترم ظفر علی صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہاٸی سکول کروالہ ہری پور نے موٹیویشنل سپیکر کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ایک بات کا ذکر ضروری خیال کرتا ہوں۔ابتداء گورنمنٹ مڈل سکول کامل پور سے چوہدری مسعود احمد صاحب اور ان کے کارواں میں شامل ہستیوں کی دعوت پر ہوٸی تھی۔اس کے بعد بہت سارے محبت کرنے والے روشن ستاروں اور قوم کے معماران نے مدعو کیا۔میرے دل کے گوشے میں سب ہستیوں کے آج بھی محبت زندہ ہے۔چوہدری مسعود احمد صاحب ہیڈ ماسٹر سکول مذکورہ نے جب رفیق انور خان صاحب کی ادارہ میں آمد کی خوشخبری سناٸی تو خوشی کی انتہا نہ رہی موصوف عزم و ہمت کے پیکر اور ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا کے مصداق اپنا فرض مقدس ادا کرنے کی بھرپور سعی کرتے ہیں۔فرض شناسی اور دیانت داری سے کام کرنا جزو لازم سمجھتے ہیں۔گورنمنٹ مڈل سکول کامل پور میں موصوف کی آمد اچھا شگون ہے۔محبتوں کے تقاضے بھی یہی ہیں کہ مل جل کر قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاۓ۔مصافِ زندگی میں سیرت فولاد پیدا کر کے مصداق عمل کرنے اور قوم کے بچوں کی بہتر انداز سے تعلیم و تربیت کے اصول پر کاربند رہیں۔معلم کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں۔اس ضمن میں ہیڈماسٹر صاحب اور اساتذہ کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔رفیق انور خان تو ایسی شخصیت کے مالک ہیں جو محنت اور دیانتداری سے فرض ادا کرنا زندگی کا سب سے عظیم مقصد سمجھتے ہیں۔اللہ مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔استاد کا مقام تو بہت بلند ہے۔بقول شاعر:-
شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روح انسانی
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ۔03123377085
Leave a Reply