ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی
(ورلڈ ریکارڈ ہولڈر)
rachitrali@gmail.com
رہبر کسان انٹرنیشنل میڈیا گروپ نے دنیائے صحافت میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، خاص طور پر زراعت، دیہی زندگی اور سماجی مسائل سے متعلق موضوعات پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے یہ اخبار نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر قارئین میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ روزنامہ “رہبر کسان” نہ صرف پاکستان اور کشمیر بلکہ بین الاقوامی سطح پر کسانوں اور دیہی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
رہبر کسان انٹرنیشنل میڈیا گروپ کا بنیادی مقصد دیہی زندگی کے حقیقی مسائل کو سامنے لانا اور کسانوں کی آواز کو بلند کرنا ہے۔ اس اخبار کی خبروں اور تحریروں میں کسانوں کی مشکلات، زراعت سے وابستہ مسائل، اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ رہبر کسان کی کامیابی کا ایک بڑا راز اس کی سنجیدہ ادارتی پالیسی اور ہر مسئلے کو بے باکی سے بیان کرنے کا انداز ہے۔
چیف ایڈیٹر ہارون رشید قریشی اور ان کی ادارتی ٹیم نے رہبر کسان انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو ایک مؤثر صحافتی ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں اخبار نے صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا اور کسانوں کی مشکلات کو بیان کرنے کا حقیقی حق ادا کیا۔ ان کے ساتھ ایگزیکٹو ایڈیٹر شاہد رشید قریشی اور دیگر ٹیم ممبران، جیسے عظمت ہارون اور محمد شفیق، نے بھی شاندار خدمات سر انجام دی ہیں، جس کے نتیجے میں رہبر کسان اخبار نے بین الاقوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔
میں کافی عرصے سے روزنامہ رہبر کسان کے لیے مستقل کالم لکھ رہا ہوں یہ ایک اعلیٰ معیار کا بہترین اخبار ہے جس میں بے شمار موضوعات پر خبریں، فیچر اور کالم شائع کیے جارہے ہیں، میں چیف ایڈیٹر اور ان کی پوری ادارتی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے رہبر کسان انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز نے پاکستان میں صحافت کے میدان میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
Leave a Reply