rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 24دسمبر 2025
محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے درمیان ایک معاہدۂ تعاون (AoC) پر دستخط کیے گئے۔
اس شراکت کا مقصد ماڈرن ایگریکلچر کے شعبے میں تحقیق، تربیت اور عملی اطلاق کو فروغ دینا اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے عملی فوائد سے روشناس کرانا ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے اسمارٹ فارمنگ، ڈیجیٹل ایگریکلچر، جدید زرعی مشینری اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تربیتی ورکشاپس، اور فیلڈ ڈیمونسٹریشنز کا انعقاد کریں گے۔اس تعاون سے طلبہ، محققین اور کاشتکاروں کو جدید تکنیکی مہارتیں حاصل کرنے اور تحقیقی نتائج کو عملی زراعت میں منتقل کرنے کے مواقع ملیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہء اِمتیاز) نے کہا کہ یہ شراکت داری زرعی تعلیم، تحقیق اور صنعت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید زراعت کے ذریعے پانی، کھاد، کیڑے مار ادویات اور توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنا کر پیداوار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے جنرل منیجر عدنان اقبال نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے انڈسٹری اور یونیورسٹی میں جدید زراعت پر ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے ذریعے براہِ راست فائدہ کسانوں تک منتقل ہو گا۔ ڈاکٹر حسن محمود الکرم فارم ٹیکنالوجیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ اشتراک زرعی جدت، پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو نئی جہت دے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر شمس مرتضی، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر عمیر سلطان، ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر فرخ بیگ، اور ڈاکٹر آصف فاروق،ڈاکٹر عمیر سلطان بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply