rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 17دسمبر 2025
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں فنانس اینڈ پلاننگ کی 18ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔تمام کمیٹی ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کو تیسری بار وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔میٹنگ میں 17ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ مالی سال26۔2025 کا جائزہ لیا گیا۔تمام ممبران نے یونیورسٹی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور سے مس سعدیہ فنانس، ڈیپارٹمنٹ لاہور سے محمد عارف، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے ثمینہ دورانی،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہ،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری،رجسٹرار سمعیہ امرین،ٹریژار محمد رفیق فاروقی،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران محمود،ڈپٹی ٹریژار محمد شکیل، انعام اللہ خان،رانا علی ضیا اور اسسٹنٹ ٹریژار شیر زمان خان نے شرکت کی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply