Share on WhatsApp

Today ePaper
Rahbar e Kisan International

زرعی یونیورسٹی ملتان میں ٹریفک قوانین سے آگاہی سیشن

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, January 11th, 2026

rki.news

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 10جنوری 2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی سیشن میں ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز نے شرکت کی۔جنہیں ٹریفک اشاروں کی پابندی، مقررہ رفتار، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ٹریفک وارڈن سید حیدر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔شرکاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International