Today ePaper
Rahbar e Kisan International

زرعی یونیورسٹی ملتان میں پانچ روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

Snippets , Sports - کھیل اور کھلاڑی , / Thursday, January 1st, 2026

rki.news

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 01جنوری2026
ملتان۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں 5 روزہ سپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوا۔ اس گالہ میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور کبڈی کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر بابر فرید، اور ڈاکٹر وزیر احمد نے بھی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو سپورٹس کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ سپورٹس نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔مزید کہا کہ کھیل انسان کو نظم و ضبط سکھاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ قوت برداشت، ضبط ،نفس ،اتفاق اور اطاعت کا بھی جذبہ پیدا کرتا ہے۔طالب علمی کے زمانے میں اکثر طالب علموں کو کھیلوں سے دلچسپی ہوتی ہے ان کے کھیلنے سے دل کی حرکت تیز ہو جاتی ہے جس سے خون تیزی سے جسم کے ہر حصے میں گردش کرتا ہے جو کہ بچوں کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرنے کی امید کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ارقم اقبال نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلبہ و طالبات کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کا مکمل پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International