Today ePaper
Rahbar e Kisan International

زندگی کا حسن۔ماحولیات کا تحفظ

Articles , Snippets , / Sunday, October 5th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
ماحول اور زندگی کے عنوان پر جب بھی بات ہوتی ہے تو تحفظ ماحولیات کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے۔یہ تو ایسا جامع عنوان ہے جس پر بے شمار اہل قلم کا سرمایہ تحریر موجود ہے۔علم سے محبت کرنے والے بھی تو بخوبی جانتے ہیں کہ زندگی اور ماحولیات کا بہت گہرا تعلق ہے۔اس لیے اس موضوع پر جس قدر بیان کیا جاۓ تشنگی باقی رہتی ہے۔ایک ادنٰی سی جسارت اس لیے کہ عصر نو کے تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور دلکش زندگی کی رعناٸی میں اضافہ کے لیے ماحولیات کی بہتری کے لیے اپنے حصہ کی شمع روشن کرنا ضروری خیال کرتا ہے۔یہی تو خدمت انسانیت ہے۔جس قدر ممکن ہو ہر فرد اپنا مثبت کردار ادا کرے۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جاٸزہ لیا جاۓ تو ماحول کے تحفظ کے لیے بہترین حل موجود ہے۔”صفاٸی نصف ایمان ہے“ اس کے تناظر میں انسانی زندگی اور حیوانات کو درپیش مساٸل کا حل موجود ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پانی اور ہوا انسان اور حیوان کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔عالمی سطح پر تحفظ ماحولیات کی ضرورت تو اور بھی بڑھ رہی ہے۔میزاٸل کا استعمال تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانیت بارود کے ڈھیر پر اپنے خاتمہ کے لیے سامان تیار کیے بیٹھی ہے۔اس خطرناک صورتحال سے انسانیت اور حیوانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور شعور بیداری کی ضرورت اور بھی بڑھ رہی ہے۔زندگی کے سفر میں انسانیت کو درپیش خطرات میں خراب ماحول کا سامنا بھی ایک آزماٸش سے کم نہیں۔ماحولیاتی آلودگی کی خطرناک صورتحال میں بارود کا استعمال تو زہر قاتل ہے۔ٹریفک کا بڑھتا سلسلہ٬سڑکوں پر گردوغبار کے گہرے بادل٬کوڑا کرکٹ کے متعفن ڈھیر ٬کارخانوں اور ملوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں نہ صرف حیات انسانی کے لیے زہر قاتل ہے بلکہ حیوانیت کے لیے خطرناک ہے۔مچھر اور ڈینگی کے خاتمہ کے لیے صفاٸی بہت ضروری ہے۔آلودہ پانی پینے سے بھی افراد کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔قدرتی آفات اور انسان کے پیدا کردہ حالات انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس ضمن میں تعلیمی شعور سے نہ صرف حیات انسانی کو لاحق خطرات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے بلکہ درپیش مساٸل کا مناسب حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔تعلیمی ادارے تو زندگی کا حسن ۔تحفظ ماحولیات کے ممکن بنانے کے لیے قومی سرمایہ اور اثاثہ کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ماحول کی بہتری کے لیے سماج میں رہنے والے ہر فرد کا کردار انتہاٸی اہم ہے۔زندگی تو پروردگار عالم کی طرف سے مقدس امانت ہے۔شعور جیسی دولت سے انسان نہ صرف اپنی ذات ٬گھر٬محلہ ٬علاقہ٬اور ملکی و عالمی سطح پر کردار ادا کر سکتا ہے۔ضرورت فقط اس بات کی ہے کہ تحفظ ماحولیات کے لیے افراد اور حکومتی ادارے اقدامات کریں تو بہتر نتاٸج سامنے آتے ہیں۔فرد اور معاشرہ کا چونکہ بہت گہرا ربط ہے۔اس لیے ہر فرد کی ذمہ داریاں بھی اہمیت رکھتی ہیں۔جنگلات کا بے دریغ خاتمہ بھی ایک چیلنج ہے۔میڈیا چونکہ عصر نو کے تقاضوں کے مطابق بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس لیے مناسب صفاٸی اور گردوپیش میں غیر ضروری جھاڑیوں اور جنگلی پودوں کا خاتمہ ہی ماحول کی کیفیت بدل سکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International