Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سب سے پہلے پاکستان

Articles , Snippets , / Tuesday, October 7th, 2025

rki.news

پاکستان کے قیام کو ماشاءاللہ 78 سال ہو گئے ہیں۔ وطنِ عزیز کی آبادی میں اضافہ، لا قانونیت، سیاسی بیچینی، الزام تراشی، رشوت، منی لانڈرنگ، بیرونِ ملک اثاثے، اندرون ملک غربت، مہنگائی، بے روزگاری، صحت اور تعلیمی اخراجات، ذخیرہ اندوزی، نقب زنی، غنڈا گردی، سرِراہ لُوٹ مار، آبرو ریزی کے علاوہ بھی عام عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ جب ہم قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں عوامی نمائندوں کی پوشاک، گفتار اور وجاہت پر نظر ڈالتے ہیں تو ایسا لگتا ہے یہ خوشحال ترین ملک و قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندے اقتدار کے تسلسل اور حزبِ اختلاف حکومرانی کے حُصول کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ عوامی نمائندے صاحبِ حیثیت ہونے کے باوجود معقول تنخواہ اور الاؤنس بھی لیتے ہیں لہذا اُنہیں اُن مالی دشواریوں کا احساس نہیں جن کا سامنا عوام کر رہے ہیں۔ یہی کیفیت اعلیٰ سرکاری افسران کی ہے جن کی تنخواہوں اور سہولیات میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا۔ مندرجہ بالا صورتحال کے پیش نظر کسی بیرونی مہم جوئی سے پہلے وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی قرضوں سے بھی چھٹکارا ملے اور عام عوام بھی پُرامن اور پُرسکون زندگی گزار سکیں۔
زُلفیں سنوارنے سے بنے گی نہ کوئی بات
اُٹھیٔے کسی غریب کی قسمت سنوارئے

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International