Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ستارہ غروب ہوا

Articles , Snippets , / Thursday, November 27th, 2025

rki.news

نومبر 24 2025 کی شب انڈین فلم انڈسٹری کا ایک ایسا دمکتا ستارہ جس نے تقریباً چھ دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری کو اپنی جگمگاہٹ سے منوّر کئے رکھا اور کروڑوں دلوں کو اپنی جھلملاہٹ سے
تسخیر کئے رکھا۔ ” غروب ہوا ”
یہ بات ہے “دھرمیندر دیول ” کی جو 1935 میں پنجاب میں پیدا ہوئے۔چھ دہائیوں میں دھرمیندر نے
300 سے زائد فلموں میں کام کیا. جن میں “شعلے”، “سیتا اور گیتا” اور “چپکے چپکے” جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔
انہوں نے سیاست میں مختصراً کبھی کبھی حصہ لیا اور رکنِ پارلیمنٹ بھی رہے۔
اُن کو He man بھی کہا جاتا تھا
اداکار “دھرمیندر” ایک ایسی inspirational ہستی تھے جنہوں نے کئی نسلوں کے لئے Heroisms کے معنی بدل دئیے۔
دھرمیندر کا چھ دہائیوں پر مبنی فلم سفر 25 سال کی عمر میں شروع ہوا تاہم اُن کی پہلی کامیاب
فلم ” شعلہ اور شبنم ” تھی۔
شعلے کے ویرو کو لوگ آج بھی ویرو کے نام سے یاد کرتے تھے۔
دھرمیندر ہر لحاظ سے ایک کامیاب انسان اور فلم اسٹار تھے ۔ 1980 کی دہائی میں ہیمامالنی اُنکی زندگی میں آئیں جو بعد ازاں اُنکی دوسری شریک حیات بنیں ۔ ” ڈریم گرل ” کو وہ حقیقت میں اپنی زندگی میں لے آئے۔
پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے لے کر بھارتی سینما کی ایک ممتاز شخصیت بننے تک کا سفر اداکاری کے لئے اُن کی بے انتہا محنت اور شوق کی عکاسی کرتا ہے۔
ایک موقع پر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے دھرمیندر کی خوب صورتی کی ان الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ اگر میں کبھی خدا سے ملوں گا تو پوچھوں گا کہ مجھے دھرمیندر کی
طرح خوب صورت کیوں نہیں بنایا۔
یہ دھرمیندر سے ہر عام و خاص شخص کی محبّت اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دھرمیندر ہر اُس انسان کے دل میں راج کرتے تھے جو فلموں کے شوقین تھے۔
اُن کی ایک اور اہم خصوصیت اردو
زبان اور شعر و شاعری سے خاص شغف بھی تھا جس کا اظہار وہ گاہے بگاہے کرتے رہتے تھے۔
اداکار دھرمیندر کو ان کی غیر معمولی شخصیت اور بے ساختہ اور بہترین ادکاری کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
” اکیس” وہ فلم ہے جس میں حالیہ
دھرمیندر نے کام کیا اور اُن کے مداحّوں کو اُن کے گزر جانے کے بعد ایک اور دفعہ انہیں پردہ سکرین پر دیکھنے کا موقع ملے گا.
اور یہ ستارہ آخری دفعہ اک بار پھر پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوگا۔
تاہم وہ اپنے مداحّوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International