تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سرسبز و شاداب پاکستان۔حسیں خواب ،حسیں خیال

Articles , Snippets , / Thursday, August 8th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!پاکستان حسین وادیوں کا شاہکار اور جنت نظیر وطن ہے۔جس میں بہتے دریا,گنگناتی آبشاریں,رواں ندیاں اور شاداب نظارے ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے ان شاداب نظاروں میں مزید اضافہ کیسے ممکن ہے ؟ اس سوال کا جواب آپ مجھ سے کہیں بہتر انداز سے پیش کر سکتے ہیں تاہم میری راۓ تو یہی ہے کہ درخت اس کی خوب صورت اور زرخیز مٹی کا زیور ہیں۔اس لیے درخت لگاؤ جنت میں گھر بناؤ کے مصداق شجر کاری مہم میں ہر فرد حصہ لے کر قومی فرض بجا لاۓ۔قدرت نے بےشمار ذرائع اور وسائل سے نوازا ہے۔خوب صورت وادیاں,پرواز کرتے پرندے, ,نباتات,جمادات,ہرے بھرے میدان سب رب کریم کی عطا ہیں۔اس کی جتنی تعریف بیان کی جاۓ کم ہے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ درخت اور پودے وطن پاک کی مٹی کا زیور ہیں۔انسانوں اور حیوانات کے لیے نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ خوراک بھی دیتے ہیں ان کےاور بھی بے شمار فوائد ہیں۔مون سون کے موسم میں قومی دولت میں اضافہ کے لیے ہر فرد کے کردار کی ضرورت ہے۔اسلامی نقطۂ نظر سے بھی درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔اس لیے قومی شجر کاری مہم کا حصہ بن کر سرسبزوشاداب پاکستان کے حسیں خواب اور حسیں خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے حصہ کا پودا لگائیں اور زندگی سے پیار کے اصول کو فروغ دیں۔سرسبز وشاداب پاکستان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انسان کوزندہ رہنے کے لیے صاف ستھری آب و ہوا کی ضرورت ہےاور خوشگوار ماحول سب سے بڑی آرزو بھی۔ہم بخوبی جانتے ہیں اگر فضا آلودہ ہو گی تو زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بیماریاں جنم لیتی اور مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ماحول افسردہ ہونے لگتا ہے۔ایسے میں فکروشعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔یہ احساس اجاگر کرنا کہ درخت لگانا سنت ہے ۔خوشحال اور سرسبز وشاداب پاکستان سے ہر فرد کا مستقبل وابستہ ہے۔دنیا میں عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔ان حالات میں درجہ حرارت میں اضافہ کے خدشات بدستور موجود ہیں۔اس کی روک تھام کے لیے بہترین حل درخت لگانا ہے۔جب درختوں اور پودوں کی کثرت ہو گی تو کافی حد تک درجہ حرارت بہتر رہے گااور زندگی سکون محسوس کرے گی۔پہاڑوں کا حسن درختوں سے دوبالا ہوتا ہےاور درخت جنگلات کی زینت بھی ہوتے ہیں۔اس لیے وقت کے تقاضوں کے مطابق ہر فرد کو اپنے حصہ کا پودا لگانا ہے۔تاہم قابل غور بات یہ بھی ہے کہ جنگلات اور کوہساروں پر لگے درختوں اور پودوں کی حفاظت بھی ناگزیر ہے۔درختوں کی کٹائی کے منفی اثرات پڑتے ہیں۔فضا متاثر ہوتی ہے۔یہ قدرت کی عطا ہیں جو انسانوں اور حیوانات کے لیے کارآمد ہیں۔درخت سایہ فراہم کرتے ہیں اور پودوں کے ساتھ پھول کھلنے سے گوشہ کائنات کی خوب صورتی دوبالا ہوتی ہے۔یہ حقیقت بھی ہے کہ برسات کی آمد سے گرمی کے ہاتھوں ستاۓ انسان اور چرند پرند سکون محسوس کرتے ہیں۔دیگر مسائل کی طرح ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔درخت اور پودے اگانے سے اس مسئلہ کی سنگینی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہوتی ہے وہاں انسان شجر سایہ دار کی تلاش بھی کرتے ہیں بقول شاعر:۔
تمام پیڑ جلا کر خود اپنے ہاتھوں سے
عجیب شخص ہے کہ ساۓ تلاش کرتا ہے
المیہ یہ بھی کہ موسم گرما میں جنگلات اور پہاڑوں پر خوب صورت درختوں کو نذر آتش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا جو نہ صرف جنگلی حیات بلکہ انسانیت کے لیے بھی نقصان ہے۔درخت کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں۔اس کا اندازہ اس شعر کے تناظر میں کیا جا سکتا ہے۔بقول شاعر
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
رہگزر اور سڑک کے کنارے درخت کتنے اچھے لگتے ہیں ۔لیکن ہمیں احساس نہیں ۔بے دریغ کٹائی سے قومی دولت ضائع کرنا عقل مندی نہیں فقط یہ احساس بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔درخت لگاؤ جنت میں گھر بناؤ۔۔۔۔
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International