تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سفرنامہ امریکہ قسط نمبر7

International - بین الاقوامی , Snippets , / Friday, July 5th, 2024

گرین فیلڈ امریکہ میں میری کتابوں کی تقریب پزیرائی ۔۔۔سفرنامہ امریکہ قسط نمبر7۔۔۔۔امریکہ میں میرے میزبان عمر بھٹی کے قریبی اور دیرینہ دوست ظہور الحق کشمیری نے میرے اعزاز میں ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا اس موقعہ پر میری کتابوں کی پزیرائی کی گئی۔انہوں نےمیری آمد سے قبل ہی اس تقریب کا پروگرام مرتب کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ ظہور الحق کشمیری ڈیئر فیلڈ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں ایک امیر کبیر ،معتبر سماجی شخصیت کی حیثیت سے معروف ہیں جو چھتیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں اور ان کا تعلق کشمیر سے ہے ۔آج ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود انہوںنے میرے اعزاز میں اس محفل کا اہتمام کیا ۔آج کی اس محفل میں شرکت کرنے والی زیادہ تر شخصیات کا تعلق پٹھان اور کشمیری کمیونٹی سے تھا ۔اس موقعہ پر میزبان ظہور الحق کشمیری کے علاوہ ان کے بیٹے شاف ظہورالحق ،ناز بٹ ، پرویز احمد ،خواجہ یونس اور ان کے بڑے بھائی خواجہ سہیل،راجہ ابرار،ان کے کزن راجہ شہاب،عرفان احمد،ہمایوں صاحب،رافع خان ،ڈاکٹر امجد خان،سید امجد شاہ،جمال خان،فیاض خان،معاذ خان شریک ہوئے۔ناز بٹ نے بہت محنت سے کشمیری کباب فرائی کئے جبکہ پرویز احمد چکن لیگ پیس کوئلوں پر بھونتے رہے ۔یہ مختصر مگر پُروقار تقریب ایک خوبصورت پہاڑی شوگر کوف کے مقام پر منعقد کی گئی جہاں باربی کیو تیار کرنے کے لئے خصوصی ہٹ بنے ہوئے تھے اور انگیٹھیاں اور باربی کیو کے دیگر سازو سامان کا بھی بندوبست تھا۔ مہمان اور میزبان سب مل جل کر باربی کیو تیار کر تے ہوئےخوشگپیوں کے ساتھ گرما گرم کبابوں اور باربی کیو سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔باربی کیو کی اس دعوت میں خصوصی کشمیری چپلی کباب اور چکن لیگ پیس کے ساتھ دہی اور پودینے کی چٹنی سے تیار کی گئی خصوصی کشمیری لسی پیش کی گئی ۔دوستوں کی یہ محفل دیکھ کر جاپان میں اپنے روشن خیال دوستوں کی محفل کی یاد تازہ ہوگئی ۔عمربھٹی نے محفل کے شرکاء سے میرا تعارف کروایا ۔ظہور الحق بٹ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان ہیں جنہوںنے فلپائن منیلا سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے یہ امریکہ میں وسیع کاروبار کے مالک ہیں ان کے متعد پیٹرول پمپس گیس اسٹیشن اور اس کے علاوہ وسیع جائداد رکھتے ہیں ۔ظہور الحق بہت ہی خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں ان سے مل کر دلی خوشی ہوئی۔محفل میں شریک ہونے والے دیگر دوست بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور معتبر حضرات تھے ۔ اس موقعہ پر جاپان اورامریکہ میں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوتی رہی۔میں چند اپنی چند ایک کتابیں اپنے ہمراہ لے گیا تھا تمام مہمانوں کو تو نہیں البتہ چند دوستوں کے میں نے اپنی کتابیں پیش کیں انہوںنے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے تبادلہ کے ساتھ میری کتابوںکا مطالعہ کریں گے ۔میں عمر بھٹی کا خصوصی طور پر مشکور ہوں جنہوںنے ظہور الحق کشمیری جیسی معزز شخصیت سے مجھے ملوایا اور ان کے توسط سے مجھے گرین فیلڈ کی دیگر معزز شخصیات سے ملاقات کا موقعہ ملا اور میرے دوستوں کی فہرست میں کچھ مزید تعلیم یافتہ اور محبت کرنے والی ہستیوں کا اضافہ ہوا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International